27 Oct 2026
(لاہور نیوز) پاکستان سٹاک مارکیٹ میں آج مثبت رجحان دیکھنے میں آ رہا ہے۔
کاروباری ہفتے کے دوسرے روز کاروبار کے آغاز پر سٹاک ایکسچینج میں زبردست تیزی ریکارڈ کی گئی، 1300 سے زائد پوائنٹس کے اضافے کے ساتھ پاکستان سٹاک مارکیٹ میں انڈیکس ایک لاکھ 64 ہزار 368 پوائنٹس کی سطح پر پہنچ گیا۔
واضح رہے کہ گزشتہ کاروباری دن کے اختتام پر سٹاک ایکسچینج میں ہنڈرڈ انڈیکس ایک لاکھ 63 ہزار 38 پوائنٹس کی سطح پر بند ہوا تھا۔
