اپ ڈیٹس
  • 264.00 انڈے فی درجن
  • 363.00 زندہ مرغی
  • 526.00 گوشت مرغی
  • پولٹری
  • چینی یوآن قیمت خرید: 41.39 قیمت فروخت : 41.46
  • امریکن ڈالر قیمت خرید: 277.10 قیمت فروخت : 277.60
  • یورو قیمت خرید: 317.94 قیمت فروخت : 318.52
  • آسٹریلیا ڈالر قیمت خرید: 197.38 قیمت فروخت : 197.74
  • کینیڈا ڈالر قیمت خرید: 197.54 قیمت فروخت : 197.90
  • جاپانی ین قیمت خرید: 1.76 قیمت فروخت : 1.76
  • سعودی ریال قیمت خرید: 73.77 قیمت فروخت : 73.90
  • اماراتی درہم قیمت خرید: 75.45 قیمت فروخت : 75.59
  • کرنسی مارکیٹ
  • تولہ: 427436 دس گرام : 366457
  • 24 سونا قیراط
  • تولہ: 397477 دس گرام : 340685
  • 22 سونا قیراط
  • تولہ: 6902 دس گرام : 5916
  • چاندی تیزابی
  • صرافہ بازار
پنجاب گورنمنٹ

گورنر پنجاب نے اپنی استاد کو گورنر ہاؤس میں اپنی کرسی پر بٹھا دیا

16 Oct 2026
16 Oct 2026

(لاہور نیوز) گورنر پنجاب سردار سلیم حیدر خان نے اپنی استاد کو خراجِ تحسین پیش کرتے ہوئے انہیں اپنی کرسی پر بٹھا دیا۔

 

اس موقع پر گورنر پنجاب نے کہا کہ یہ صرف میری ٹیچر نہیں بلکہ میری ماں ہیں، میں 4 سال کی عمر میں ان کے پاس گیا تھا، بورڈنگ سکول جانے تک انہوں نے ہی مجھے پالا اور پانچویں جماعت تک پڑھایا۔

سردار سلیم حیدر خان کا کہنا تھا کہ انہوں نے مجھے اپنے بچوں کی طرح پالا، آج میں جو کچھ بھی ہوں اس کی بنیاد انہوں نے ہی رکھی تھی، میری شخصیت کی تعمیر میں میری میڈم، میری ماں کا بہت بڑا اور اہم کردار ہے۔

گورنر پنجاب نے مزید کہا کہ آج اسی احترام میں انہیں اپنی کرسی پیش کی ہے تاکہ وہ یہاں تشریف رکھیں۔

Install our App

آپ کی اس خبر کے متعلق رائے