اپ ڈیٹس
  • 264.00 انڈے فی درجن
  • 363.00 زندہ مرغی
  • 526.00 گوشت مرغی
  • پولٹری
  • چینی یوآن قیمت خرید: 41.39 قیمت فروخت : 41.46
  • امریکن ڈالر قیمت خرید: 277.10 قیمت فروخت : 277.60
  • یورو قیمت خرید: 317.94 قیمت فروخت : 318.52
  • آسٹریلیا ڈالر قیمت خرید: 197.38 قیمت فروخت : 197.74
  • کینیڈا ڈالر قیمت خرید: 197.54 قیمت فروخت : 197.90
  • جاپانی ین قیمت خرید: 1.76 قیمت فروخت : 1.76
  • سعودی ریال قیمت خرید: 73.77 قیمت فروخت : 73.90
  • اماراتی درہم قیمت خرید: 75.45 قیمت فروخت : 75.59
  • کرنسی مارکیٹ
  • تولہ: 427436 دس گرام : 366457
  • 24 سونا قیراط
  • تولہ: 397477 دس گرام : 340685
  • 22 سونا قیراط
  • تولہ: 6902 دس گرام : 5916
  • چاندی تیزابی
  • صرافہ بازار

جعلی ویب سائٹ پر اسلحہ لائسنس کی فیس جمع نہ کروائیں، نادرا کا انتباہ

18 Oct 2026
18 Oct 2026

(لاہور نیوز)پنجاب میں اسلحہ لائسنس کے نام پر جعلی ویب سائٹ کے ذریعے شہریوں کو لوٹنے کا انکشاف ہوا ہے۔

تفصیلات کے مطابق جعلی ویب سائٹ پر درخواست گزاروں سے فیس کی مد میں بھاری رقوم بٹورے جانے کے ساتھ ان کی ذاتی معلومات کے غلط استعمال کا خدشہ بھی بڑھ گیا ہے۔

نادرا نے اسلحہ لائسنس کے لیے درخواست دینے والے شہریوں کو غیر مصدقہ ویب سائٹس سے محتاط رہنے کی ہدایت کرتے ہوئے خبردار کیا ہے کہ کسی بھی ویب سائٹ پر رقم یا شناختی معلومات فراہم کرنے سے پہلے اس کی تصدیق ضرور کریں۔

نادرا کے مطابق شہری اسلحہ لائسنس کے لیے درخواست جمع کروانے سے پہلے ویب سائٹ کا درست ایڈریس لازمی چیک کریں تاکہ جعلی ویب سائٹس کے ذریعے مالی فراڈ اور ذاتی معلومات کے ممکنہ غلط استعمال سے محفوظ رہ سکیں۔

Install our App

آپ کی اس خبر کے متعلق رائے