17 Oct 2026
(ویب ڈیسک) پاکستان ہاکی فیڈریشن (پی ایچ ایف) نے کینیڈین ہاکی ٹیم کے دورۂ پاکستان کی باضابطہ تصدیق کر دی۔
پی ایچ ایف کے مطابق کینیڈا کی قومی ہاکی ٹیم فروری 2027 میں پاکستان کا دورہ کرے گی اور دونوں ممالک کی ٹیموں کے درمیان سیریز 8 سے 21 فروری تک اسلام آباد میں کھیلی جائے گی۔
پاکستان ہاکی فیڈریشن کے صدر محی الدین وانی نے کہا ہے کہ کینیڈا ہاکی ٹیم کا دورہ پاکستان میں انٹرنیشنل ہاکی کی بحالی کی جانب اہم پیش رفت ہے۔
محی الدین وانی کا کہنا ہے کہ کینیڈین ہاکی ٹیم کے کامیاب دورے کیلئے مثالی انتظامات کئے جائیں گے، کینیڈین ہاکی ٹیم کے دورۂ پاکستان کا خیرمقدم کرتے ہیں۔
انہوں نے کہا کہ پاکستان اور کینیڈا کے درمیان کھیلوں کے تعلقات مزید مستحکم ہوں گے، پاکستان میں انٹرنیشنل ہاکی کے مقابلوں کیلئے کوششیں جاری رہیں گی۔
