اپ ڈیٹس
  • 264.00 انڈے فی درجن
  • 368.00 زندہ مرغی
  • 533.00 گوشت مرغی
  • پولٹری
  • چینی یوآن قیمت خرید: 41.39 قیمت فروخت : 41.46
  • امریکن ڈالر قیمت خرید: 277.10 قیمت فروخت : 277.60
  • یورو قیمت خرید: 317.94 قیمت فروخت : 318.52
  • آسٹریلیا ڈالر قیمت خرید: 197.38 قیمت فروخت : 197.74
  • کینیڈا ڈالر قیمت خرید: 197.54 قیمت فروخت : 197.90
  • جاپانی ین قیمت خرید: 1.76 قیمت فروخت : 1.76
  • سعودی ریال قیمت خرید: 73.77 قیمت فروخت : 73.90
  • اماراتی درہم قیمت خرید: 75.45 قیمت فروخت : 75.59
  • کرنسی مارکیٹ
  • تولہ: 427436 دس گرام : 366457
  • 24 سونا قیراط
  • تولہ: 397477 دس گرام : 340685
  • 22 سونا قیراط
  • تولہ: 6902 دس گرام : 5916
  • چاندی تیزابی
  • صرافہ بازار
جرم وانصاف

لاہورپولیس کے خدمت کاؤنٹرز سے رواں سال 22 ہزار سے زائد میڈیکولیگل سرٹیفکیٹس فراہم

10 Oct 2026
10 Oct 2026

(لاہور نیوز) لاہور پولیس کے زیرِ انتظام 13 پولیس خدمت کاؤنٹرز پر شہریوں کو طبی و قانونی خدمات کی فراہمی جاری ہے۔

رواں سال ان کاؤنٹرز کے ذریعے 22 ہزار سے زائد میڈیکولیگل سرٹیفکیٹس جاری کیے جا چکے ہیں، جبکہ 4 ہزار 394 پولیس ملازمین اور ان کے اہل خانہ کو علاج معالجے کی سہولیات بھی فراہم کی گئی ہیں۔

ترجمان لاہور پولیس کے مطابق پولیس خدمت کاؤنٹرز شہریوں کو طبی اور قانونی معاونت فراہم کرنے میں اہم کردار ادا کر رہے ہیں۔ میڈیکولیگل سرٹیفکیٹس کے بروقت اجرا سے شہریوں کو قانونی معاملات میں سہولت میسر آ رہی ہے، جبکہ حادثات اور دیگر واقعات سے متاثرہ افراد کو طبی و قانونی معاونت کی فراہمی بھی یقینی بنائی جا رہی ہے۔

سی سی پی او لاہور بلال صدیق کمیانہ نے کہا کہ پولیس خدمت کاؤنٹرز شہریوں کو ضروری خدمات کی فراہمی میں اہم کردار ادا کر رہے ہیں۔ میڈیکولیگل سرٹیفکیٹس کا بروقت اجرا قانونی امور میں شہریوں کے لیے معاون ثابت ہو رہا ہے۔

بلال صدیق کمیانہ کے مطابق لاہور پولیس شہریوں کی خدمت، سہولت اور فلاح و بہبود کے لیے مسلسل کوشاں ہے، جبکہ شہریوں اور پولیس ملازمین کو ضروری طبی و قانونی معاونت فراہم کرنے کا سلسلہ جاری رکھا جائے گا۔

Install our App

آپ کی اس خبر کے متعلق رائے