(لاہور نیوز) وزیراعظم فیول سبسڈی سکیم پنجاب بھر میں جاری ہے، جس کے تحت اب تک 20 لاکھ افراد رجسٹرڈ ہو چکے ہیں۔
ایڈیشنل چیف سیکرٹری پنجاب افتخار علی سہو کے مطابق رجسٹرڈ افراد میں سے 17 لاکھ شہری ٹوکن جاری کروا کر فیول سبسڈی سے استفادہ کر چکے ہیں،
انہوں نے بتایا کہ پنجاب بھر میں 6 ہزار 300 سے زائد پٹرول پمپس پر وزیراعظم فیول سبسڈی فراہم کی جا رہی ہے، جبکہ سکیم کی نگرانی کیلئے مختلف انسپکشن ٹیمیں پٹرول پمپس کے دورے کر رہی ہیں۔
ایڈیشنل چیف سیکرٹری پنجاب کے مطابق فیول سبسڈی کی فراہمی کا تمام نظام آن لائن ہے، جس کے ذریعے سکیم کے عمل کی مسلسل نگرانی اور مانیٹرنگ کی جا رہی ہے۔
افتخار علی سہو نے بتایا کہ عوامی آگاہی کیلئے صوبے بھر کے متعلقہ پٹرول پمپس پر بینرز آویزاں کئے گئے ہیں، جبکہ شہریوں کی رہنمائی کیلئے پٹرول پمپس پر ہیلپ ڈیسک بھی قائم کئے گئے ہیں۔
حکام کے مطابق ان اقدامات کا مقصد شہریوں کو فیول سبسڈی کے حصول کے طریقہ کار سے آگاہ کرنا اور سکیم کی شفاف فراہمی کو یقینی بنانا ہے۔
