اپ ڈیٹس
  • 257.00 انڈے فی درجن
  • 298.00 زندہ مرغی
  • 432.00 گوشت مرغی
  • پولٹری
  • چینی یوآن قیمت خرید: 41.39 قیمت فروخت : 41.46
  • امریکن ڈالر قیمت خرید: 277.10 قیمت فروخت : 277.60
  • یورو قیمت خرید: 317.94 قیمت فروخت : 318.52
  • آسٹریلیا ڈالر قیمت خرید: 197.38 قیمت فروخت : 197.74
  • کینیڈا ڈالر قیمت خرید: 197.54 قیمت فروخت : 197.90
  • جاپانی ین قیمت خرید: 1.76 قیمت فروخت : 1.76
  • سعودی ریال قیمت خرید: 73.77 قیمت فروخت : 73.90
  • اماراتی درہم قیمت خرید: 75.45 قیمت فروخت : 75.59
  • کرنسی مارکیٹ
  • تولہ: 427436 دس گرام : 366457
  • 24 سونا قیراط
  • تولہ: 397477 دس گرام : 340685
  • 22 سونا قیراط
  • تولہ: 6902 دس گرام : 5916
  • چاندی تیزابی
  • صرافہ بازار
تفریح

سنگیتا کا گھریلو تشدد برداشت کرنے اور اپنی تیسری شادی کا انکشاف

22 Sep 2026
22 Sep 2026

(ویب ڈیسک) پاکستانی فلم اور ٹی وی کی سینئر نامور اداکارہ و ہدایتکارہ سنگیتا نے گھریلو تشدد برداشت کرنے اور اپنی تیسری شادی سے متعلق انکشاف کردیا۔

حال ہی میں ایک انٹرویو کے دوران اداکارہ کی جانب سے سابقہ شادیوں میں پیش آنے والے مبینہ گھریلو تشدد کے واقعات پر کھل کر گفتگو کی گئی۔

اپنی تیسری شادی کے بارے میں گفتگو کرتے ہوئے سنگیتا نے کہا کہ یہ میری تیسری شادی ہے، میری پہلی شادی ہمایوں قریشی اور دوسری نوید اکبر سے ہوئی تھی، میں نے تیسری شادی طارق میندرو سے کی جو فلم انڈسٹری سے وابستہ ہیں اور ایک بڑے ڈسٹری بیوٹر ہیں، ہماری شادی کو 14 سال ہو چکے ہیں۔

انہوں نے بتایا کہ اپنی بچوں کی شادیاں کرنے کے بعد میں تنہا رہ گئی تھی جس کے بعد طارق نے مجھے کئی مرتبہ شادی کی پیشکش کی۔

سنگیتا کے مطابق میں نے سوچا کہ بڑھاپے میں انسان کے ساتھ ایک ساتھی ہونا چاہیے، ان میں ایک یہ خوبی ہے کہ وہ نہ گالم گلوچ کرنے والے شخص ہیں، نہ خواتین پر ہاتھ اٹھاتے ہیں اور نہ ہی بلاوجہ لڑائی جھگڑا کرتے ہیں، اگر میں بھی غصے میں ہوں تو وہ خاموشی سے کمرے سے باہر چلے جاتے ہیں۔

انہوں نے کہا کہ میری موجودہ شادی اسی وجہ سے کامیابی سے چل رہی ہے کہ غصے کی حالت میں ہم دونوں ایک دوسرے سے بحث کرنے کے بجائے خاموش ہو جاتے ہیں۔

اداکارہ کا کہنا تھا کہ شوہر مجھ سے محبت کرتے ہیں لیکن شادی میں سب سے بڑا ریڈ فلیگ جسمانی تشدد ہے اور اسی وجہ سے میں نے پہلے طلاق لی تھی، اگر جسم کا کوئی حصہ ناکارہ ہو جائے تو اسے کاٹ دینا چاہیے، میں نے بہت کچھ برداشت کیا ہے، یہاں تک کہ میں جسم پر چوٹوں کے نشانات کے ساتھ سٹوڈیو پہنچا کرتی تھی۔

Install our App

آپ کی اس خبر کے متعلق رائے