اپ ڈیٹس
  • 255.00 انڈے فی درجن
  • 303.00 زندہ مرغی
  • 439.00 گوشت مرغی
  • پولٹری
  • چینی یوآن قیمت خرید: 41.40 قیمت فروخت : 41.47
  • امریکن ڈالر قیمت خرید: 277.15 قیمت فروخت : 277.65
  • یورو قیمت خرید: 318.04 قیمت فروخت : 318.61
  • برطانوی پاؤنڈ قیمت خرید: 370.87 قیمت فروخت : 371.54
  • آسٹریلیا ڈالر قیمت خرید: 197.55 قیمت فروخت : 197.91
  • کینیڈا ڈالر قیمت خرید: 197.93 قیمت فروخت : 198.29
  • جاپانی ین قیمت خرید: 1.76 قیمت فروخت : 1.77
  • سعودی ریال قیمت خرید: 73.78 قیمت فروخت : 73.91
  • اماراتی درہم قیمت خرید: 75.46 قیمت فروخت : 75.60
  • کویتی دینار قیمت خرید: 901.89 قیمت فروخت : 903.51
  • کرنسی مارکیٹ
  • تولہ: 427436 دس گرام : 366457
  • 24 سونا قیراط
  • تولہ: 397477 دس گرام : 340685
  • 22 سونا قیراط
  • تولہ: 6902 دس گرام : 5916
  • چاندی تیزابی
  • صرافہ بازار
تفریح

فوک گلوکار طفیل نیازی کی 36 ویں برسی آج منائی جا رہی ہے

21 Sep 2026
21 Sep 2026

(لاہور نیوز) فوک گلوکار طفیل نیازی کی 36 ویں برسی آج منائی جا رہی ہے۔

طفیل نیازی زندگی بھر لوک گائیکی کی چاشنی بکھیرتے رہے، ان کے لازوال گیت آج بھی زبان زدعام ہیں، طفیل نیازی کو پہلے پی ٹی وی گلوکار کا اعزاز بھی حاصل ہے۔

پاکستان ٹیلی ویژن کی افتتاحی نشریات کا آغاز طفیل نیازی کے اس مشہور گیت ’’لائی بے قدراں نال یاری تے ٹٹ گئی تڑک کر کے ‘‘ سے ہی ہوا تھا، طفیل نیازی نے 1926ء میں جالندھر میں آنکھ کھولی۔

تقسیم ہند کے بعد طفیل نیازی جنوبی پنجاب کے شہر ملتان منتقل ہو گئے، انہیں پہلی بار ایک پولیس انسپکٹر  نے میوزیکل فنکشن میں متعارف کروایا، جس کے بعد طفیل نیازی بہت جلد ایک مقبول فنکار بن گئے۔

طفیل نیازی نے لوک گائیکی میں منفرد انداز اپنایا، تھیٹر، ریڈیو، پاکستان ٹیلی ویژن کے مقبول ترین گلوکار بن گئے، موسیقی کے میدان میں خدمات کے عوض انہیں صدارتی تمغہ برائے حسن کارکردگی سے بھی نوازا گیا۔

طفیل نیازی 21 ستمبر 1990ء کو انتقال کر گئے تھے۔

Install our App

آپ کی اس خبر کے متعلق رائے