اپ ڈیٹس
  • 255.00 انڈے فی درجن
  • 313.00 زندہ مرغی
  • 454.00 گوشت مرغی
  • پولٹری
  • چینی یوآن قیمت خرید: 41.35 قیمت فروخت : 41.41
  • یورو قیمت خرید: 322.65 قیمت فروخت : 323.23
  • برطانوی پاؤنڈ قیمت خرید: 375.83 قیمت فروخت : 376.50
  • آسٹریلیا ڈالر قیمت خرید: 200.14 قیمت فروخت : 200.50
  • کینیڈا ڈالر قیمت خرید: 200.81 قیمت فروخت : 201.17
  • سعودی ریال قیمت خرید: 73.86 قیمت فروخت : 74.00
  • کرنسی مارکیٹ
  • تولہ: 427436 دس گرام : 366457
  • 24 سونا قیراط
  • تولہ: 397477 دس گرام : 340685
  • 22 سونا قیراط
  • تولہ: 6902 دس گرام : 5916
  • چاندی تیزابی
  • صرافہ بازار
تجارت

چھوٹے کاروباروں کے لیے شریعہ کمپلائنٹ ڈیجیٹل فنانسنگ کی منظوری

18 Sep 2026
18 Sep 2026

(لاہور نیوز) سیکورٹیز اینڈ ایکسچینج کمیشن آف پاکستان(ایس ای سی پی) نے چھوٹے کاروباروں کے لیے شریعہ کمپلائنٹ ڈیجیٹل فنانسنگ کی منظوری دے دی ہے جس کے تحت چھوٹے کاروباری افراد ڈیجیٹل ایپ کے ذریعے 30 لاکھ روپے تک فنانسنگ حاصل کر سکیں گے۔

ایس ای سی پی کے مطابق شامل کار تاجرایپ کے ذریعے منظور شدہ سپلائرز سے کاروباری سامان خریدنے کے لیے فنانسنگ حاصل کی جا سکے گی، جبکہ نئی ڈیجیٹل فنانسنگ سہولت سے چھوٹے کاروباروں کو باضابطہ کریڈٹ نظام تک رسائی ملے گی۔

چیئرمین ایس ای سی پی ڈاکٹر کبیر احمد سدھو نے کہا کہ ڈیجیٹل ڈسٹری بیوشن کے ذریعے فنانسنگ سے محروم کاروباروں کو قرضوں کی فراہمی ممکن بنائیں گے اور ڈیجیٹل فنانسنگ بڑھانے کے ساتھ ساتھ صارفین کے تحفظ کو بھی یقینی بنا رہے ہیں۔

ایس ای سی پی کے مطابق گزشتہ ایک سال کے دوران نان بینکنگ کمپنیوں نے چھوٹے کاروباروں کو 253 ارب روپے کے قرض فراہم کیے، جبکہ ایک سال کے دوران 25 لاکھ افراد کو چھوٹے کاروباروں کے لیے فنانسنگ فراہم کی گئی ہے ۔

Install our App

آپ کی اس خبر کے متعلق رائے