اپ ڈیٹس
  • 242.00 انڈے فی درجن
  • 323.00 زندہ مرغی
  • 468.00 گوشت مرغی
  • پولٹری
  • چینی یوآن قیمت خرید: 41.35 قیمت فروخت : 41.41
  • یورو قیمت خرید: 322.65 قیمت فروخت : 323.23
  • برطانوی پاؤنڈ قیمت خرید: 375.83 قیمت فروخت : 376.50
  • آسٹریلیا ڈالر قیمت خرید: 200.14 قیمت فروخت : 200.50
  • کینیڈا ڈالر قیمت خرید: 200.81 قیمت فروخت : 201.17
  • سعودی ریال قیمت خرید: 73.86 قیمت فروخت : 74.00
  • کرنسی مارکیٹ
  • تولہ: 427436 دس گرام : 366457
  • 24 سونا قیراط
  • تولہ: 397477 دس گرام : 340685
  • 22 سونا قیراط
  • تولہ: 6902 دس گرام : 5916
  • چاندی تیزابی
  • صرافہ بازار
تجارت

ایکسٹینڈڈ فنڈ فیسیلٹی کا چوتھا جائزہ، آئی ایم ایف مشن 23 ستمبر کو پاکستان پہنچے گا

11 Sep 2026
11 Sep 2026

(لاہور نیوز) ایوا پیٹرووا کی قیادت میں آئی ایم ایف مشن پاکستان کے ساتھ ایکسٹینڈڈ فنڈ فیسیلٹی (ای ایف ایف) کے چوتھے جائزے کے لیے 23 ستمبر کو پاکستان پہنچے گا، مشن کا دورہ تقریباً دو ہفتے جاری رہے گا۔

 

ذرائع وزارت خزانہ کے مطابق آئی ایم ایف مشن کے مذاکرات اکتوبر کے پہلے ہفتے تک جاری رہیں گے، وفد سے مذاکرات کا آغاز سٹیٹ بینک میں تکنیکی بات چیت سے ہو گا جبکہ آئی ایم ایف مشن کی وزیر خزانہ محمد اورنگزیب سے بھی ملاقات ہو گی۔

ذرائع کے مطابق کامیاب جائزے کے بعد پاکستان کو تقریباً ایک ارب ڈالر ملنے کی توقع ہے جبکہ آر ایس ایف پروگرام کے تحت پاکستان کو مزید 20 کروڑ ڈالر بھی مل سکتے ہیں۔

مذاکرات میں ایف بی آر کی ٹیکس وصولیوں کا ہدف اہم موضوع ہو گا، صوبوں کی جانب سے مرکز کو ایک کھرب 35 ارب روپے سے زائد کی منتقلی بھی زیر بحث آئے گی۔

آئی ایم ایف جائزے میں گندم اور چینی آپریشنز پر حکومتی مداخلت بھی زیر بحث ہو گی۔

Install our App

آپ کی اس خبر کے متعلق رائے