اپ ڈیٹس
  • 242.00 انڈے فی درجن
  • 323.00 زندہ مرغی
  • 468.00 گوشت مرغی
  • پولٹری
  • چینی یوآن قیمت خرید: 41.35 قیمت فروخت : 41.41
  • یورو قیمت خرید: 322.65 قیمت فروخت : 323.23
  • برطانوی پاؤنڈ قیمت خرید: 375.83 قیمت فروخت : 376.50
  • آسٹریلیا ڈالر قیمت خرید: 200.14 قیمت فروخت : 200.50
  • کینیڈا ڈالر قیمت خرید: 200.81 قیمت فروخت : 201.17
  • سعودی ریال قیمت خرید: 73.86 قیمت فروخت : 74.00
  • کرنسی مارکیٹ
  • تولہ: 427436 دس گرام : 366457
  • 24 سونا قیراط
  • تولہ: 397477 دس گرام : 340685
  • 22 سونا قیراط
  • تولہ: 6902 دس گرام : 5916
  • چاندی تیزابی
  • صرافہ بازار
تجارت

پنجاب بھر میں آٹے کی فراہمی، مارکیٹ میں شارٹج نہیں، محکمہ فوڈ سیفٹی

11 Sep 2026
11 Sep 2026

(لاہور نیوز) محکمہ فوڈ سیفٹی پنجاب کے ترجمان نے کہا ہے کہ صوبے بھر میں آٹے کی فراہمی معمول کے مطابق جاری ہے اور مارکیٹ میں کسی قسم کی شارٹج نہیں۔

ترجمان کے مطابق 10 ستمبر 2026 تک پنجاب میں سرکاری گندم سے تیار کردہ آٹے کی فراہمی بلا تعطل جاری رہی، جبکہ صوبے کی فلور ملز سرکاری گندم گرائنڈ کرکے 10 کلو آٹے کا تھیلا 1100 روپے میں فراہم کر رہی ہیں۔

محکمہ فوڈ سیفٹی کے اعداد و شمار کے مطابق پنجاب میں 10 کلو آٹے کے 222,737 تھیلے جبکہ 20 کلو کے 342,469 تھیلے سپلائی کئے گئے، اس کے علاوہ صوبے بھر میں 20 کلو آٹے کے مزید 131,956 تھیلے بھی فراہم کئے گئے، جبکہ مجموعی سپلائی میں 10 کلو آٹے کے 829,118 بیگ شامل ہیں۔

ترجمان کا کہنا ہے کہ پنجاب بھر میں فلور ملز معمول کے مطابق فعال ہیں اور آٹے کی بلا تعطل فراہمی یقینی بنائی جا رہی ہے۔

محکمہ فوڈ سیفٹی پنجاب کی جانب سے آٹے کی دستیابی اور قیمتوں کی صورتحال پر کڑی نظر رکھی جا رہی ہے، جبکہ صوبے میں وافر مقدار میں آٹے کی فراہمی یقینی بنانے کیلئے مسلسل مانیٹرنگ کا عمل جاری ہے۔

ترجمان کے مطابق حکومت پنجاب عوام کو معیاری آٹے کی بلا تعطل فراہمی یقینی بنانے کیلئے ہر ممکن اقدامات کر رہی ہے۔

Install our App

آپ کی اس خبر کے متعلق رائے