اپ ڈیٹس
  • 242.00 انڈے فی درجن
  • 323.00 زندہ مرغی
  • 468.00 گوشت مرغی
  • پولٹری
  • چینی یوآن قیمت خرید: 41.35 قیمت فروخت : 41.41
  • یورو قیمت خرید: 322.65 قیمت فروخت : 323.23
  • برطانوی پاؤنڈ قیمت خرید: 375.83 قیمت فروخت : 376.50
  • آسٹریلیا ڈالر قیمت خرید: 200.14 قیمت فروخت : 200.50
  • کینیڈا ڈالر قیمت خرید: 200.81 قیمت فروخت : 201.17
  • سعودی ریال قیمت خرید: 73.86 قیمت فروخت : 74.00
  • کرنسی مارکیٹ
  • تولہ: 427436 دس گرام : 366457
  • 24 سونا قیراط
  • تولہ: 397477 دس گرام : 340685
  • 22 سونا قیراط
  • تولہ: 6902 دس گرام : 5916
  • چاندی تیزابی
  • صرافہ بازار
تفریح

انڈسٹری میں کام میرٹ پر دیا جائے گا تو مجھے بھی موقع ملے گا: حنا دلپذیر

11 Sep 2026
11 Sep 2026

(ویب ڈیسک) سینئر اداکارہ حنا دلپذیر انڈسٹری میں میرٹ کی بنیاد پر کام نہ ملنے سے نالاں ہیں۔

حال ہی میں حنا دلپذیر نے ایک نجی ٹی وی کے پروگرام میں شرکت کی جہاں انہوں نے اپنے کام اور انڈسٹری سے متعلق مختلف موضوعات پر گفتگو کی۔

میزبان کی جانب سے سینئر اداکارہ سے سوال پوچھا گیا کہ کیا آپ کو سنجیدہ سکرپٹ آفر نہیں ہورہے یا آپ کام کرنا نہیں چاہ رہیں؟ اس پر حنا نے کہا کہ مجھے سنجیدہ اور اچھے سکرپٹ آفر ہی نہیں ہوتے، اس کی وجہ میں ڈھونڈ رہی ہوں لیکن مل نہیں رہی۔

 
 

اداکارہ کا کہنا تھا کہ میرے خیال سے لابی سسٹم بہت مضبوط ہے، سب کو اپنی اپنی پسند کے لوگ چاہیے ہیں، ہر چینل کے 6،7 لوگ ہیں جو عیدالفطر کے پروگرام میں سفید اور عیدالاضحیٰ پر کالی شیروانی پہن کر بیٹھ جاتے ہیں۔

انہوں نے مزید کہا کہ کبھی کوئی اچھا وقت آئے گا اور کام میرٹ کی بنیاد پر کیا جائے گا تو شاید مجھے بھی موقع دیا جائے۔

Install our App

آپ کی اس خبر کے متعلق رائے