اپ ڈیٹس
  • 241.00 انڈے فی درجن
  • 333.00 زندہ مرغی
  • 483.00 گوشت مرغی
  • پولٹری
  • چینی یوآن قیمت خرید: 41.35 قیمت فروخت : 41.42
  • امریکن ڈالر قیمت خرید: 277.25 قیمت فروخت : 277.75
  • یورو قیمت خرید: 322.46 قیمت فروخت : 323.04
  • برطانوی پاؤنڈ قیمت خرید: 375.59 قیمت فروخت : 376.27
  • آسٹریلیا ڈالر قیمت خرید: 200.34 قیمت فروخت : 200.70
  • کینیڈا ڈالر قیمت خرید: 201.27 قیمت فروخت : 201.63
  • جاپانی ین قیمت خرید: 1.81 قیمت فروخت : 1.81
  • سعودی ریال قیمت خرید: 73.84 قیمت فروخت : 73.98
  • اماراتی درہم قیمت خرید: 75.49 قیمت فروخت : 75.63
  • کویتی دینار قیمت خرید: 904.27 قیمت فروخت : 905.90
  • کرنسی مارکیٹ
  • تولہ: 427436 دس گرام : 366457
  • 24 سونا قیراط
  • تولہ: 397477 دس گرام : 340685
  • 22 سونا قیراط
  • تولہ: 6902 دس گرام : 5916
  • چاندی تیزابی
  • صرافہ بازار
تفریح

رجب بٹ نے پھر سابق اہلیہ ایمان اسد کو ہتکِ عزت کا قانونی نوٹس بھجوا دیا

09 Sep 2026
09 Sep 2026

(ویب ڈیسک) پاکستانی ڈیجیٹل کری ایٹر رجب بٹ نے سابق اہلیہ ایمان اسد کو ہتکِ عزت کا قانونی نوٹس بھجوا دیا۔

 

رجب بٹ ایک بار پھر سابق اہلیہ ایمان اسد کے حوالے سے خبروں کی زد میں ہیں، ان کے یوٹیوب پر 9 ملین، انسٹاگرام پر 3 ملین جبکہ ٹک ٹاک پر تقریباً 1 ملین فالوورز ہیں۔

ایمان اسد کے وکیل نے انکشاف کیا ہے کہ رجب بٹ نے ایک بار پھر اپنی سابق اہلیہ کو ہتکِ عزت کا قانونی نوٹس بھجوایا ہے۔

وکیل نے بتایا ہے کہ قانونی نوٹس میں رجب بٹ نے الزام عائد کیا ہے کہ ایمان اسد کی جانب سے رجب بٹ کو بدنام کرنے کے لیے کمنٹس، ریلز اور ویڈیوز بنائی اور شیئر کی جا رہی ہیں۔رجب بٹ نے سالگرہ پر مبینہ طور پر سابق اہلیہ کو ہتک عزت اور بیٹے کی کسٹڈی کا نوٹس بھجوا دیا۔

وکیل کا کہنا ہے کہ نوٹس کے ساتھ الزامات کا کوئی ثبوت فراہم نہیں کیا گیا، جس کے بعد ہماری جانب سے قانونی نوٹس کا جواب جمع کرا دیا گیا ہے اور الزامات کے ثبوت مانگے گئے ہیں تاکہ معاملے کو سمجھنے اور الزامات کا جائزہ لینے میں مدد مل سکے۔

ایمان اسد کے وکیل نے یہ بھی کہا ہے کہ بظاہر یہ نوٹس میری مؤکلہ کو ہراساں کرنے کی کوشش ہے۔

Install our App

آپ کی اس خبر کے متعلق رائے