08 Sep 2026
(لاہور نیوز) لاہور ہائیکورٹ نے اداکارہ میشا شفیع کی 50 لاکھ روپے کیش بطور شورٹی جمع کروانے کیلئے دائر متفرق درخواست پر نوٹسز جاری کرتے ہوئے جواب طلب کر لیا۔
لاہور ہائی کورٹ کے جسٹس احمد ندیم ارشد کی سربراہی میں دو رکنی بینچ نے متفرق درخواست پر سماعت کی۔
فاضل بنچ نے میشا شفیع کو 25 لاکھ روپے کیش اور 25 لاکھ روپے شورٹی جمع کروانے کی ہدایت کی تھی، جس پر اداکارہ نے 50 لاکھ روپے کیش جمع کروانے کے لیے متفرق درخواست دائر کی۔
یاد رہے کہ لاہور کی سیشن کورٹ نے میشا شفیع کو 50 لاکھ روپے ہرجانہ ادا کرنے کا حکم دیا تھا جبکہ عدالت عالیہ نے میشا شفیع کی ٹرائل کورٹ کے فیصلے کے خلاف اپیل پر حکم امتناعی جاری کر رکھا ہے۔
