اپ ڈیٹس
  • 241.00 انڈے فی درجن
  • 333.00 زندہ مرغی
  • 483.00 گوشت مرغی
  • پولٹری
  • چینی یوآن قیمت خرید: 41.29 قیمت فروخت : 41.37
  • امریکن ڈالر قیمت خرید: 277.30 قیمت فروخت : 277.80
  • یورو قیمت خرید: 322.33 قیمت فروخت : 322.91
  • برطانوی پاؤنڈ قیمت خرید: 375.20 قیمت فروخت : 375.88
  • آسٹریلیا ڈالر قیمت خرید: 199.88 قیمت فروخت : 200.24
  • کینیڈا ڈالر قیمت خرید: 201.07 قیمت فروخت : 201.43
  • جاپانی ین قیمت خرید: 1.77 قیمت فروخت : 1.78
  • سعودی ریال قیمت خرید: 73.85 قیمت فروخت : 73.98
  • اماراتی درہم قیمت خرید: 75.51 قیمت فروخت : 75.64
  • کرنسی مارکیٹ
  • تولہ: 427436 دس گرام : 366457
  • 24 سونا قیراط
  • تولہ: 397477 دس گرام : 340685
  • 22 سونا قیراط
  • تولہ: 6902 دس گرام : 5916
  • چاندی تیزابی
  • صرافہ بازار
تفریح

علی ظفر کے بھائی دانیال ظفر کی منگنی کی افواہیں، تفصیلات جانیے

07 Sep 2026
07 Sep 2026

(ویب ڈیسک)پاکستانی اداکار و گلوکار دانیال ظفر اپنی مبینہ منگنی کی خبروں کے باعث سوشل میڈیا پر توجہ کا مرکز بن گئے ہیں، جہاں مداح ان کی نجی زندگی سے متعلق سامنے آنے والی تفصیلات پر دلچسپ تبصرے کر رہے ہیں۔

سوشل میڈیا پر گردش کرنے والی رپورٹس میں دعویٰ کیا جا رہا ہے کہ دانیال ظفر نے اپنی فیملی فرینڈ نور فاطمہ سے منگنی کر لی ہے۔ذرائع کے مطابق دونوں کی مبینہ منگنی ایک نجی تقریب میں ہوئی جس میں صرف قریبی دوستوں اور اہلِ خانہ نے شرکت کی مگر دانیال ظفر کی جانب سے تاحال اس حوالے سے باضابطہ اعلان سامنے نہیں آیا۔

ایک انسٹاگرام پیج کی جانب سے دانیال ظفر اور نور فاطمہ کے مبینہ رشتے سے متعلق مختلف تفصیلات اور سوشل میڈیا شواہد شیئر کیے جانے کے بعد منگنی کی قیاس آرائیوں نے مزید زور پکڑ لیا۔

دانیال ظفر کی مبینہ منگنی کی خبر پر مداحوں کے دلچسپ ردعمل بھی سامنے آرہے ہیں۔ ایک صارف نے خوشی کا اظہار کرتے ہوئے لکھا کہ اداکار کو اب خود اس کا اعلان کر دینا چاہیے جبکہ ایک مداح نے مذاقاً کہا کہ ’میرا دل ٹوٹ گیا۔

واضح رہے کہ دانیال ظفر یا نور فاطمہ کی جانب سے منگنی کی باقاعدہ تصدیق نہیں کی گئی، اس لیے فی الحال اسے سوشل میڈیا پر گردش کرنے والا دعویٰ ہی قرار دیا جا سکتا ہے۔

Install our App

آپ کی اس خبر کے متعلق رائے