اپ ڈیٹس
  • 241.00 انڈے فی درجن
  • 333.00 زندہ مرغی
  • 483.00 گوشت مرغی
  • پولٹری
  • چینی یوآن قیمت خرید: 41.27 قیمت فروخت : 41.35
  • امریکن ڈالر قیمت خرید: 277.40 قیمت فروخت : 277.90
  • یورو قیمت خرید: 323.12 قیمت فروخت : 323.70
  • برطانوی پاؤنڈ قیمت خرید: 376.99 قیمت فروخت : 377.67
  • آسٹریلیا ڈالر قیمت خرید: 199.76 قیمت فروخت : 200.12
  • کینیڈا ڈالر قیمت خرید: 200.28 قیمت فروخت : 200.65
  • جاپانی ین قیمت خرید: 1.74 قیمت فروخت : 1.74
  • سعودی ریال قیمت خرید: 73.88 قیمت فروخت : 74.02
  • اماراتی درہم قیمت خرید: 75.53 قیمت فروخت : 75.67
  • کویتی دینار قیمت خرید: 903.29 قیمت فروخت : 904.92
  • کرنسی مارکیٹ
  • تولہ: 427436 دس گرام : 366457
  • 24 سونا قیراط
  • تولہ: 397477 دس گرام : 340685
  • 22 سونا قیراط
  • تولہ: 6902 دس گرام : 5916
  • چاندی تیزابی
  • صرافہ بازار
تفریح

جیون ساتھی کا انتخاب انڈسٹری سے نہیں کروں گی: نوال سعید

04 Sep 2026
04 Sep 2026

(ویب ڈیسک) اداکارہ نوال سعید نے کہا ہے کہ جیون ساتھی منتخب کرنے کا فیصلہ انتہائی مشکل ہے، میں عزت کرنے والے شخص سے شادی کروں گی۔

سوشل میڈیا کے مختلف پلیٹ فارمز پر اداکارہ نوال سعید کا حالیہ بیان وائرل ہو رہا ہے جس میں انہوں نے کہا کہ جیون ساتھی کا انتخاب انڈسٹری سے نہیں کروں گی، لائف پارٹنر منتخب کرنے کا فیصلہ کیریئر کا انتخاب کرنے سے کہیں زیادہ مشکل اور ایک جوا ہے۔

ان کا کہنا ہے کہ کیریئر میں آپ ہمیشہ نئی چیزیں سیکھ سکتے ہیں یا اپنا راستہ بدل سکتے ہیں لیکن لائف پارٹنر کا انتخاب اتنا آسان نہیں کیونکہ آپ کبھی نہیں جان سکتے کہ کوئی انسان آگے چل کر کیسا نکلے گا۔

نوال سعید نے واضح کیا کہ جب بھی وہ شادی کریں گی، شوبز انڈسٹری سے باہر کے کسی شخص کا انتخاب کرنے کو ترجیح دیں گی۔

اداکارہ کا کہنا تھا کہ اپنے آئیڈیل لائف پارٹنر کے حوالے سے وہ کسی امیر یا بہت مشہور شخصیت کے بجائے ایک روادار، عزت کرنے والے، مہربان اور سادہ مزاج انسان کو ترجیح دیتی ہیں۔

Install our App

آپ کی اس خبر کے متعلق رائے