اپ ڈیٹس
  • 241.00 انڈے فی درجن
  • 333.00 زندہ مرغی
  • 483.00 گوشت مرغی
  • پولٹری
  • چینی یوآن قیمت خرید: 41.29 قیمت فروخت : 41.37
  • امریکن ڈالر قیمت خرید: 277.30 قیمت فروخت : 277.80
  • یورو قیمت خرید: 322.33 قیمت فروخت : 322.91
  • برطانوی پاؤنڈ قیمت خرید: 375.20 قیمت فروخت : 375.88
  • آسٹریلیا ڈالر قیمت خرید: 199.88 قیمت فروخت : 200.24
  • کینیڈا ڈالر قیمت خرید: 201.07 قیمت فروخت : 201.43
  • جاپانی ین قیمت خرید: 1.77 قیمت فروخت : 1.78
  • سعودی ریال قیمت خرید: 73.85 قیمت فروخت : 73.98
  • اماراتی درہم قیمت خرید: 75.51 قیمت فروخت : 75.64
  • کرنسی مارکیٹ
  • تولہ: 427436 دس گرام : 366457
  • 24 سونا قیراط
  • تولہ: 397477 دس گرام : 340685
  • 22 سونا قیراط
  • تولہ: 6902 دس گرام : 5916
  • چاندی تیزابی
  • صرافہ بازار
کھیل

مسٹر یونیورس چیمپیئن شپ؛ واپڈا کے محمد حمزہ نے مینز فیزیک کیٹیگری میں گولڈ میڈل جیت لیا

06 Sep 2026
06 Sep 2026

(ویب ڈیسک)واپڈا کے محمد حمزہ راجا نے مسٹر یونیورس چیمپیئن شپ میں مینز فیزیک کیٹیگری میں گولڈ میڈل اور مجموعی ٹائٹل حاصل کرلیا۔

مسٹر یونیورس چیمپیئن شپ انٹرنیشنل فیڈریشن آف باڈی بلڈنگ اینڈ فٹنس کے زیر اہتمام سوئٹزرلینڈ میں منعقد ہوئی۔ چیمپیئن شپ میں دنیا بھر سے 26 ممالک کے ایتھلیٹس شریک ہوئے۔

محمد حمزہ راجا نے چیمپیئن شپ میں آئی ایف بی بی پرو کارڈ بھی اپنے نام کیا۔ وہ بین الاقوامی سطح پر پرو کارڈ اور مینز فیزیک کیٹیگری کا مجموعی ٹائٹل بیک وقت حاصل کرنے والے پہلے پاکستانی کھلاڑی ہیں۔

ترجمان کے مطابق واپڈا اسپورٹس بورڈ نے محمد حمزہ راجا کو ان کی تاریخی کامیابی پر مبارکباد پیش کرتے ہوئے کہا کہ یہ پاکستان اور واپڈا کے لیے فخر کے لمحات ہیں۔

واپڈا اسپورٹس بورڈ نے اس عزم کا بھی اعادہ کیا کہ واپڈا پاکستان میں کھیلوں کے فروغ اور قومی و بین الاقوامی مقابلوں کیلئے ٹیلنٹ کو پروان چڑھانے میں اپنا کردار ادا کرتا رہے گا۔

Install our App

آپ کی اس خبر کے متعلق رائے