اپ ڈیٹس
  • 241.00 انڈے فی درجن
  • 333.00 زندہ مرغی
  • 483.00 گوشت مرغی
  • پولٹری
  • چینی یوآن قیمت خرید: 41.29 قیمت فروخت : 41.37
  • امریکن ڈالر قیمت خرید: 277.30 قیمت فروخت : 277.80
  • یورو قیمت خرید: 322.33 قیمت فروخت : 322.91
  • برطانوی پاؤنڈ قیمت خرید: 375.20 قیمت فروخت : 375.88
  • آسٹریلیا ڈالر قیمت خرید: 199.88 قیمت فروخت : 200.24
  • کینیڈا ڈالر قیمت خرید: 201.07 قیمت فروخت : 201.43
  • جاپانی ین قیمت خرید: 1.77 قیمت فروخت : 1.78
  • سعودی ریال قیمت خرید: 73.85 قیمت فروخت : 73.98
  • اماراتی درہم قیمت خرید: 75.51 قیمت فروخت : 75.64
  • کرنسی مارکیٹ
  • تولہ: 427436 دس گرام : 366457
  • 24 سونا قیراط
  • تولہ: 397477 دس گرام : 340685
  • 22 سونا قیراط
  • تولہ: 6902 دس گرام : 5916
  • چاندی تیزابی
  • صرافہ بازار
کھیل

ویمنز ایشیا کپ: پاکستان اور بھارت آج آمنے سامنے ہوں گے

05 Sep 2026
05 Sep 2026

(لاہور نیوز) ویمنز ایشیا کپ 2026 میں آج پاکستان اور روایتی حریف بھارت کے درمیان میچ کھیلا جائے گا۔

ایشیا کپ میں بھارت نے اب تک اپنے ابتدائی دو میچز میں تھائی لینڈ اور ہانگ کانگ کو بالترتیب 94 اور 137 رنز سے شکست دی ہے اور گروپ اے میں سرفہرست ہے جبکہ پاکستان  نے اپنے واحد میچ میں تھائی لینڈ کو 35 رنز سے شکست دی تھی۔

پاکستان کے خلاف اہم میچ سے قبل بھارتی آل راؤنڈر دپتی شرما نے اپنی ٹیم کو متوازن قرار دیتے ہوئے کہا ہے کہ بھارت کی توجہ حریف کے بجائے اپنی مضبوطیوں پر مرکوز ہے۔

پری میچ پریس کانفرنس میں دپتی شرما  نے پاکستان کے سپن بولنگ اٹیک کو بھی سراہا اور خاص طور پر نشرہ سندھو اور سعدیہ یوسف کی صلاحیتوں کا اعتراف کیا۔

ان کا کہنا تھا کہ پاکستان کے بولرز اچھے ہیں، تاہم بھارتی ٹیم اپنی طاقت پر توجہ مرکوز رکھتے ہوئے ایک اچھے برانڈ کی کرکٹ کھیلنے کی کوشش کرے گی۔

بھارت اور پاکستان کے درمیان ویمنز ٹی 20 انٹرنیشنل مقابلوں کے باہمی ریکارڈ میں بھارت کو واضح برتری حاصل ہے، دونوں ٹیمیں اب تک 17 مرتبہ آمنے سامنے آ چکی ہیں، جن میں بھارت نے 14 اور پاکستان نے 3 میچز جیتے ہیں۔

واضح رہے کہ بھارت اور پاکستان کی ویمنز ٹیمیں ایشیا کپ 2026 کے اہم میچ میں آج 5 ستمبر کو دبئی انٹرنیشنل کرکٹ سٹیڈیم میں مدمقابل ہوں گی، جہاں دونوں ٹیمیں ٹورنامنٹ میں اپنی اچھی فارم برقرار رکھنے کیلئے پرعزم ہیں۔

Install our App

آپ کی اس خبر کے متعلق رائے