اپ ڈیٹس
  • 241.00 انڈے فی درجن
  • 333.00 زندہ مرغی
  • 483.00 گوشت مرغی
  • پولٹری
  • چینی یوآن قیمت خرید: 41.29 قیمت فروخت : 41.37
  • امریکن ڈالر قیمت خرید: 277.30 قیمت فروخت : 277.80
  • یورو قیمت خرید: 322.33 قیمت فروخت : 322.91
  • برطانوی پاؤنڈ قیمت خرید: 375.20 قیمت فروخت : 375.88
  • آسٹریلیا ڈالر قیمت خرید: 199.88 قیمت فروخت : 200.24
  • کینیڈا ڈالر قیمت خرید: 201.07 قیمت فروخت : 201.43
  • جاپانی ین قیمت خرید: 1.77 قیمت فروخت : 1.78
  • سعودی ریال قیمت خرید: 73.85 قیمت فروخت : 73.98
  • اماراتی درہم قیمت خرید: 75.51 قیمت فروخت : 75.64
  • کرنسی مارکیٹ
  • تولہ: 427436 دس گرام : 366457
  • 24 سونا قیراط
  • تولہ: 397477 دس گرام : 340685
  • 22 سونا قیراط
  • تولہ: 6902 دس گرام : 5916
  • چاندی تیزابی
  • صرافہ بازار
کھیل

پی ایس ایل 12 آئندہ سال جنوری میں کرانے کی تجویز سامنے آگئی

06 Sep 2026
06 Sep 2026

(لاہور نیوز) پاکستان سپر لیگ (پی ایس ایل) کے 12ویں ایڈیشن کو آئندہ سال جنوری میں منعقد کرانے کی تجویز سامنے آگئی ہے۔

 کرکٹ ویب سائٹ کے مطابق پاکستان کرکٹ بورڈ (پی سی بی) اور پی ایس ایل فرنچائز مالکان کے درمیان جنوری میں لیگ کے انعقاد کے حوالے سے بات چیت جاری ہے۔

رپورٹ میں بتایا گیا کہ یکم ستمبر کو لندن میں ہونے والے پی ایس ایل گورننگ کونسل کے اجلاس میں لیگ کے شیڈول سمیت مختلف تجاویز پر غور کیا گیا۔ اجلاس میں جنوری میں پی ایس ایل کرانے کی صورت میں غیر ملکی کھلاڑیوں کی دستیابی کو ایک اہم چیلنج قرار دیا گیا۔

پنجاب میں جنوری اور فروری کے دوران سردی اور دھند کے باعث میچز کے انعقاد پر بھی خدشات کا اظہار کیا گیا۔

اس کے علاوہ سال کے وسط میں ایک اضافی ٹورنامنٹ کرانے کی تجویز بھی زیر غور ہے، جس سے فرنچائزز اور براڈکاسٹرز کے لیے اضافی آمدن حاصل ہونے کی توقع ظاہر کی گئی ہے۔ 

Install our App

آپ کی اس خبر کے متعلق رائے