اپ ڈیٹس
  • 241.00 انڈے فی درجن
  • 333.00 زندہ مرغی
  • 483.00 گوشت مرغی
  • پولٹری
  • چینی یوآن قیمت خرید: 41.29 قیمت فروخت : 41.37
  • امریکن ڈالر قیمت خرید: 277.30 قیمت فروخت : 277.80
  • یورو قیمت خرید: 322.33 قیمت فروخت : 322.91
  • برطانوی پاؤنڈ قیمت خرید: 375.20 قیمت فروخت : 375.88
  • آسٹریلیا ڈالر قیمت خرید: 199.88 قیمت فروخت : 200.24
  • کینیڈا ڈالر قیمت خرید: 201.07 قیمت فروخت : 201.43
  • جاپانی ین قیمت خرید: 1.77 قیمت فروخت : 1.78
  • سعودی ریال قیمت خرید: 73.85 قیمت فروخت : 73.98
  • اماراتی درہم قیمت خرید: 75.51 قیمت فروخت : 75.64
  • کرنسی مارکیٹ
  • تولہ: 427436 دس گرام : 366457
  • 24 سونا قیراط
  • تولہ: 397477 دس گرام : 340685
  • 22 سونا قیراط
  • تولہ: 6902 دس گرام : 5916
  • چاندی تیزابی
  • صرافہ بازار
کھیل

کوریا کیخلاف سیریز اور ایشین گیمز کیلیے قومی ہاکی اسکواڈ کا اعلان

05 Sep 2026
05 Sep 2026

(ویب ڈیسک)کوریا کیخلاف سیریز اور ایشین گیمز کے لیے قومی ہاکی اسکواڈ کی تفصیلات سامنے آگئیں۔

تفصیلات کے مطابق ہاکی ورلڈکپ 2026 میں شرکت کرنے والا اسکواڈ ہی کوریا کے لیے روانہ ہوگا، بعد ازاں یہی اسکواڈ ایشین گیمز میں بھی پاکستان کی نمائندگی کرے گا۔

 

قومی ہاکی سلیکشن کمیٹی نے ورلڈکپ والے اسکواڈ میں کسی قسم کی تبدیلی نہیں کی ہے۔دوسری جانب کوریا ہاکی ایسوسی ایشن کی جانب سے پاکستان قومی سینئر ہاکی ٹیم کے پری ایشین گیمز ٹریننگ کیمپ اور پریکٹس میچز کا شیڈول جاری کردیا گیا ہے۔

 

قومی ٹیم 6 ستمبر سے 14 ستمبر تک کوریا کا دورہ کرے گی جہاں وہ آنے والے ایشین گیمز کی تیاریوں کے سلسلے میں کوریا کی قومی ہاکی ٹیم کے ساتھ جوائنٹ ٹریننگ سیشنز اور تین پریکٹس میچز میں حصہ لے گی۔

 

 

شیڈول کی تفصیلات کے مطابق 5 ستمبر کو قومی ٹیم پاکستان سے کوریا کے لیے روانہ ہوگی اور 6 ستمبر کو منزل پر پہنچے گی جبکہ7 ستمبر کو جوائنٹ ٹریننگ سیشن ہوگا اور 8 ستمبر کو پہلا پریکٹس میچ کھیلا جائے گا۔

اس کے بعد 9 اور 10 ستمبر کو بھی جوائنٹ ٹریننگ سیشن ہوگا جبکہ 11 ستمبر کو دوسرا پریکٹس میچ کھیلا جائے گا۔12 ستمبر کو ایک اور جوائنٹ ٹریننگ سیشن کے بعد 13 ستمبر کو تیسرا پریکٹس میچ ہوگا جبکہ 14 ستمبر کی رات کوریا سے وطن واپسی ہوگی۔

پاکستان ہاکی فیڈریشن کے ترجمان کے مطابق اس ٹریننگ کیمپ اور پریکٹس سیریز سے قومی کھلاڑیوں کو ایشین گیمز کے اہم ایونٹ سے قبل اپنی تیاریوں کو حتمی شکل دینے اور اپنی خامیوں پر قابو پانے کا بہترین موقع میسر آئے گا

Install our App

آپ کی اس خبر کے متعلق رائے