کھیل
جونیئر ایشیا کپ ہاکی: پاکستان مینز ٹیم نے قازقستان کو صفر کے مقابلے میں 15گول سے ہرا دیا
05 Sep 2026
05 Sep 2026
(ویب ڈیسک) جونیئر ایشیا کپ ہاکی میں پاکستان مینز ٹیم نے قازقستان کو صفر کے مقابلے میں 15گول سے ہرا دیا۔
چین میں شروع ہونے والے جونیئر ہاکی ایشیا کپ میں پاکستان ٹیم نے پول بی کے میچ میں قازقستان کو 15 گول کے بھاری مارجن سے شکست دی۔
پاکستان کی جانب سے عبدالسامی اور رانا ولید نے چار چار گول سکور کیے، جبکہ ندیم خان نے 2 گول بنائے۔
دوسری جانب ویمنز کے چیلنجر پول میں پاکستان ویمنز ٹیم نے ہانگ کانگ چائنا کو 0-2 سے ہرا دیا، دونوں گول شارقہ نے بنائے۔
