اپ ڈیٹس
  • 241.00 انڈے فی درجن
  • 333.00 زندہ مرغی
  • 483.00 گوشت مرغی
  • پولٹری
  • چینی یوآن قیمت خرید: 41.29 قیمت فروخت : 41.37
  • امریکن ڈالر قیمت خرید: 277.30 قیمت فروخت : 277.80
  • یورو قیمت خرید: 322.33 قیمت فروخت : 322.91
  • برطانوی پاؤنڈ قیمت خرید: 375.20 قیمت فروخت : 375.88
  • آسٹریلیا ڈالر قیمت خرید: 199.88 قیمت فروخت : 200.24
  • کینیڈا ڈالر قیمت خرید: 201.07 قیمت فروخت : 201.43
  • جاپانی ین قیمت خرید: 1.77 قیمت فروخت : 1.78
  • سعودی ریال قیمت خرید: 73.85 قیمت فروخت : 73.98
  • اماراتی درہم قیمت خرید: 75.51 قیمت فروخت : 75.64
  • کرنسی مارکیٹ
  • تولہ: 427436 دس گرام : 366457
  • 24 سونا قیراط
  • تولہ: 397477 دس گرام : 340685
  • 22 سونا قیراط
  • تولہ: 6902 دس گرام : 5916
  • چاندی تیزابی
  • صرافہ بازار
تجارت

حکومت کا درآمد شدہ چینی برآمد کرنے کا فیصلہ

06 Sep 2026
06 Sep 2026

(ویب ڈیسک)حکومت نے درآمد شدہ چینی برآمد کرنے کا فیصلہ کرلیا،ٹریڈنگ کارپوریشن آف پاکستان نے ایک لاکھ 7 ہزار 739 میٹرک ٹن سفید ریفائنڈ چینی کی برآمد کے لیے ای ٹینڈر جاری کردیا۔

ٹی سی پی کے مطابق چینی کی برآمد کے لیے ای پی اے ڈی ایس کے ذریعے بولیاں طلب کی گئی ہیں، بولیاں 28 ستمبر 2026 کو صبح 11 بجے تک جمع کرائی جاسکیں گی۔

چینی کی موصول ہونے والی بولیاں بھی 28 ستمبر کو ہی کھولی جائیں گی، جبکہ بولیوں کی آن لائن اوپننگ صبح ساڑھے 11 بجے ہوگی۔ٹی سی پی کے مطابق ایک لاکھ 7 ہزار 739 میٹرک ٹن سفید ریفائنڈ چینی کراچی کے پیپری گودام سے موجودہ حالت میں برآمد کی جائے گی۔

حکومت کی جانب سے درآمد شدہ چینی کی برآمد کا فیصلہ ملک میں چینی کے ذخائر اور مارکیٹ کی صورتحال کے تناظر میں کیا گیا ہے۔

Install our App

آپ کی اس خبر کے متعلق رائے