اپ ڈیٹس
  • 241.00 انڈے فی درجن
  • 333.00 زندہ مرغی
  • 483.00 گوشت مرغی
  • پولٹری
  • چینی یوآن قیمت خرید: 41.27 قیمت فروخت : 41.35
  • امریکن ڈالر قیمت خرید: 277.40 قیمت فروخت : 277.90
  • یورو قیمت خرید: 323.12 قیمت فروخت : 323.70
  • برطانوی پاؤنڈ قیمت خرید: 376.99 قیمت فروخت : 377.67
  • آسٹریلیا ڈالر قیمت خرید: 199.76 قیمت فروخت : 200.12
  • کینیڈا ڈالر قیمت خرید: 200.28 قیمت فروخت : 200.65
  • جاپانی ین قیمت خرید: 1.74 قیمت فروخت : 1.74
  • سعودی ریال قیمت خرید: 73.88 قیمت فروخت : 74.02
  • اماراتی درہم قیمت خرید: 75.53 قیمت فروخت : 75.67
  • کویتی دینار قیمت خرید: 903.29 قیمت فروخت : 904.92
  • کرنسی مارکیٹ
  • تولہ: 427436 دس گرام : 366457
  • 24 سونا قیراط
  • تولہ: 397477 دس گرام : 340685
  • 22 سونا قیراط
  • تولہ: 6902 دس گرام : 5916
  • چاندی تیزابی
  • صرافہ بازار
تجارت

ایک شناختی کارڈ پر 5 سے زائد سمیں جاری نہیں ہو سکتیں، چیئرمین پی ٹی اے

04 Sep 2026
04 Sep 2026

(ویب ڈیسک) چیئرمین پاکستان ٹیلی کمیونیکیشن اتھارٹی (پی ٹی اے) نے کہا ہے کہ ایک شناختی کارڈ پر زیادہ سے زیادہ پانچ سمیں جاری کی جا سکتی ہیں، اس کے علاوہ چھٹی سم حاصل نہیں کی جا سکتی۔

چیئرمین پی ٹی اے کے مطابق نیشنل سائبر کرائم انویسٹی گیشن ایجنسی (این سی سی آئی اے) کے ساتھ مل کر 125 چھاپے مارے گئے، جن کے دوران 25 ہزار سمیں برآمد جبکہ 171 افراد کو گرفتار کیا گیا۔

انہوں نے بتایا کہ ان کارروائیوں کے دوران 6 لاکھ افراد کے بائیومیٹرک ریکارڈ بھی برآمد ہوئے، بائیومیٹرک ریکارڈ جہاں موجود ہوتا ہے، وہیں سے اس کے لیک ہونے کا خدشہ پیدا ہوتا ہے، اس لئے سیکیورٹی فیچرز کو مزید مضبوط بنانے کی ضرورت ہے۔

چیئرمین پی ٹی اے نے کہا کہ گزشتہ دو سے ڈھائی سال کے دوران 18 لاکھ سمیں بلاک کی گئی ہیں، جبکہ نادرا کے تعاون سے سسٹم کو اپ گریڈ کرنے پر بھی کام جاری ہے، موبائل کمپنیوں کو بھی اس عمل میں شامل کیا گیا ہے۔

Install our App

آپ کی اس خبر کے متعلق رائے