04 Sep 2026
(لاہور نیوز) صوبائی دارالحکومت لاہور میں آج اور کل وقفے وقفے سے بادل برسنے کے امکانات ہیں، جس کے باعث موسم میں بہتری اور گرمی کی شدت میں کمی متوقع ہے۔
محکمہ موسمیات کے مطابق لاہور میں کم سے کم درجہ حرارت 25 ڈگری سینٹی گریڈ جبکہ زیادہ سے زیادہ درجہ حرارت 36 ڈگری سینٹی گریڈ تک رہنے کا امکان ہے۔
محکمہ موسمیات کے اعداد و شمار کے مطابق شہر کا موجودہ درجہ حرارت 30 ڈگری سینٹی گریڈ ریکارڈ کیا گیا ہے، جبکہ ہوا میں نمی کا تناسب 73 فیصد ہے۔
لاہور میں اس وقت 13 کلومیٹر فی گھنٹہ کی رفتار سے ہوائیں چل رہی ہیں۔
