اپ ڈیٹس
  • 241.00 انڈے فی درجن
  • 328.00 زندہ مرغی
  • 475.00 گوشت مرغی
  • پولٹری
  • چینی یوآن قیمت خرید: 41.26 قیمت فروخت : 41.34
  • امریکن ڈالر قیمت خرید: 277.45 قیمت فروخت : 277.95
  • یورو قیمت خرید: 324.02 قیمت فروخت : 324.60
  • برطانوی پاؤنڈ قیمت خرید: 378.56 قیمت فروخت : 379.25
  • آسٹریلیا ڈالر قیمت خرید: 198.12 قیمت فروخت : 198.47
  • کینیڈا ڈالر قیمت خرید: 201.17 قیمت فروخت : 201.53
  • جاپانی ین قیمت خرید: 1.75 قیمت فروخت : 1.75
  • سعودی ریال قیمت خرید: 73.90 قیمت فروخت : 74.03
  • اماراتی درہم قیمت خرید: 75.55 قیمت فروخت : 75.68
  • کویتی دینار قیمت خرید: 904.63 قیمت فروخت : 906.26
  • کرنسی مارکیٹ
  • تولہ: 427436 دس گرام : 366457
  • 24 سونا قیراط
  • تولہ: 397477 دس گرام : 340685
  • 22 سونا قیراط
  • تولہ: 6902 دس گرام : 5916
  • چاندی تیزابی
  • صرافہ بازار
تفریح

نامور کامیڈین محمد صدیق المعروف عابد چارلی شدید بیمار, جناح ہسپتال داخل

30 Aug 2026
30 Aug 2026

(لاہور نیوز) ٹیج ٹی وی کے نامور کامیڈین اداکار محمد صدیق المعروف عابد چارلی کو شدید بیماری کی حالت میں جناح ہسپتال میں داخل کروا دیا گیا ہے۔

سٹیج اور ٹی وی کے نامور کامیڈین اداکار محمد صدیق المعروف عابد چارلی شدید علیل ہوگئے، اداکار کو فالج کا اٹیک آنے کے بعد جناح اسپتال لاہور میں داخل کروا دیا گیا ہے، جہاں ان کا علاج جاری ہے۔

پچپن سالہ عابد چارلی نے اپنے طویل فنی کیریئر کے دوران سینکڑوں سٹیج ڈراموں اور ٹی وی شوز میں اپنی منفرد کامیڈی اور اداکاری سے شائقین کو محظوظ کیا، تاہم گزشتہ دو ماہ سے بیماری کے باعث وہ شدید مشکلات کا شکار ہیں۔

عابد چارلی کی اہلیہ کا کہنا ہے کہ شوہر کی طبیعت کئی عرصے سے خراب ہے اور فالج کے اٹیک کے بعد ان کی حالت مزید تشویشناک ہوگئی ہے، علاج کے اخراجات برداشت کرنا مشکل ہو رہے ہیں۔

اہلیہ عابد چارلی نے حکومت پنجاب اور متعلقہ حکام سے اپیل کی ہے کہ عابد چارلی کے سرکاری سطح پر علاج کے مکمل انتظامات کیے جائیں اور مالی معاونت بھی فراہم کی جائے تاکہ ملک و قوم کے لیے اپنی زندگی وقف کرنے والے اس فنکار کا بہتر علاج ممکن ہوسکے۔ عابد چارلی کے اہل خانہ، ساتھی فنکاروں اور مداحوں نے بھی ان کی جلد صحت یابی کے لیے دعاؤں کی اپیل کی ہے۔

Install our App

آپ کی اس خبر کے متعلق رائے