اپ ڈیٹس
  • 241.00 انڈے فی درجن
  • 343.00 زندہ مرغی
  • 497.00 گوشت مرغی
  • پولٹری
  • چینی یوآن قیمت خرید: 41.27 قیمت فروخت : 41.35
  • امریکن ڈالر قیمت خرید: 277.40 قیمت فروخت : 277.90
  • یورو قیمت خرید: 323.12 قیمت فروخت : 323.70
  • برطانوی پاؤنڈ قیمت خرید: 376.99 قیمت فروخت : 377.67
  • آسٹریلیا ڈالر قیمت خرید: 199.76 قیمت فروخت : 200.12
  • کینیڈا ڈالر قیمت خرید: 200.28 قیمت فروخت : 200.65
  • جاپانی ین قیمت خرید: 1.74 قیمت فروخت : 1.74
  • سعودی ریال قیمت خرید: 73.88 قیمت فروخت : 74.02
  • اماراتی درہم قیمت خرید: 75.53 قیمت فروخت : 75.67
  • کویتی دینار قیمت خرید: 903.29 قیمت فروخت : 904.92
  • کرنسی مارکیٹ
  • تولہ: 427436 دس گرام : 366457
  • 24 سونا قیراط
  • تولہ: 397477 دس گرام : 340685
  • 22 سونا قیراط
  • تولہ: 6902 دس گرام : 5916
  • چاندی تیزابی
  • صرافہ بازار
تفریح

مومنہ اقبال ہراسگی اور قتل کی دھمکیوں کا مقدمہ، ثاقب چڈھر اور اہلیہ بے قصور قرار

03 Sep 2026
03 Sep 2026

(لاہور نیوز) اداکارہ مومنہ اقبال کو ہراساں کرنے اور جان سے مارنے کی دھمکیوں کے مقدمے میں اہم پیش رفت سامنے آگئی۔

مشترکہ تحقیقاتی ٹیم نے لیگی ایم پی اے ثاقب چڈھر اور ان کی اہلیہ سمیرا کو بے قصور قرار دے دیا۔

تفتیشی افسر کے مطابق ثاقب چڈھر اور ان کی اہلیہ سمیرا کی فی الحال گرفتاری درکار نہیں۔

این سی سی آئی اے نے مقدمے کی تفتیش تبدیل کرکے مشترکہ تحقیقاتی ٹیم تشکیل دی تھی، جس نے دونوں سے متعلق رپورٹ عدالت میں پیش کردی۔

تفتیشی افسر کے بیان کی روشنی میں ثاقب چڈھر نے اپنی عبوری ضمانت واپس لے لی، جس پر عدالت نے ثاقب چڈھر اور ان کی اہلیہ سمیرا کی درخواست ضمانت نمٹا دی۔

دوسری جانب مومنہ اقبال نے تفتیشی رپورٹ اور ملزمان کو کلیئر کرنے کے عمل پر اعتراض اٹھا دیا۔

مومنہ اقبال کے وکیل عدنان احسان نے مؤقف اختیار کیا کہ این سی سی آئی اے نے مدعیہ کو اعتماد میں لیے بغیر مقدمے کی تفتیش تبدیل کی۔

وکیل کے مطابق نئے تفتیشی افسر نے مکمل تحقیقات کے بغیر ملزمان کو کلیئر کردیا، جبکہ تفتیش تبدیل کرنے سے قبل مدعیہ کو بھی اعتماد میں نہیں لیا گیا۔

مومنہ اقبال اپنے وکیل کے ہمراہ سیشن عدالت میں پیش ہوئیں۔

عدالت نے ثاقب چڈھر اور ان کی اہلیہ سمیرا کو درخواست ضمانت واپس لینے کی بنیاد پر ریلیف دے دیا۔

Install our App

آپ کی اس خبر کے متعلق رائے