اپ ڈیٹس
  • 241.00 انڈے فی درجن
  • 333.00 زندہ مرغی
  • 483.00 گوشت مرغی
  • پولٹری
  • چینی یوآن قیمت خرید: 41.27 قیمت فروخت : 41.35
  • امریکن ڈالر قیمت خرید: 277.40 قیمت فروخت : 277.90
  • یورو قیمت خرید: 323.12 قیمت فروخت : 323.70
  • برطانوی پاؤنڈ قیمت خرید: 376.99 قیمت فروخت : 377.67
  • آسٹریلیا ڈالر قیمت خرید: 199.76 قیمت فروخت : 200.12
  • کینیڈا ڈالر قیمت خرید: 200.28 قیمت فروخت : 200.65
  • جاپانی ین قیمت خرید: 1.74 قیمت فروخت : 1.74
  • سعودی ریال قیمت خرید: 73.88 قیمت فروخت : 74.02
  • اماراتی درہم قیمت خرید: 75.53 قیمت فروخت : 75.67
  • کویتی دینار قیمت خرید: 903.29 قیمت فروخت : 904.92
  • کرنسی مارکیٹ
  • تولہ: 427436 دس گرام : 366457
  • 24 سونا قیراط
  • تولہ: 397477 دس گرام : 340685
  • 22 سونا قیراط
  • تولہ: 6902 دس گرام : 5916
  • چاندی تیزابی
  • صرافہ بازار
تفریح

مومنہ اقبال کا ثاقب چدھڑ کے خلاف ہر فورم پر جانے کا اعلان

03 Sep 2026
03 Sep 2026

(لاہور نیوز) اداکارہ مومنہ اقبال نے لیگی ایم پی اے ثاقب چدھڑ کے خلاف ہر فورم پر جانے کا اعلان کر دیا۔

 

اداکارہ مومنہ اقبال نے عدالت کے باہر میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ وہ پاکستان کی تمام لڑکیوں کی ترجمانی کر رہی ہیں اور اپنے ساتھ ہونے والی مبینہ زیادتی پر خاموش نہیں بیٹھیں گی، لوگوں کی بہنوں کی عزتوں سے کھیلا جائے اور کوئی پوچھنے والا نہ ہو، ایسا نہیں ہونا چاہیے۔

ان کا کہنا تھا کہ این سی سی آئی اے نے مبینہ ملی بھگت سے تفتیش تبدیل کی، مجھے تفتیش تبدیل کیے جانے سے متعلق آگاہ نہیں کیا گیا۔

اداکارہ نے کہا کہ وہ ثاقب چدھڑ کے خلاف تمام ثبوت سوشل میڈیا پر سامنے لائیں گی اور اس معاملے پر ہر فورم سے رجوع کریں گی، مجھے صلح کی پیشکشیں بھی ہوئیں لیکن میں نے صلح نہیں کی۔

اداکارہ کا مزید کہنا تھا کہ مجھے بہت سارے لوگوں نے یہ کہہ کر خاموش ہونے کا مشورہ دیا کہ میری شادی ہو چکی ہے، تاہم میں نے اپنے ساتھ ہونے والی مبینہ زیادتی پر آواز بلند کی ہے۔

Install our App

آپ کی اس خبر کے متعلق رائے