اپ ڈیٹس
  • 241.00 انڈے فی درجن
  • 333.00 زندہ مرغی
  • 483.00 گوشت مرغی
  • پولٹری
  • چینی یوآن قیمت خرید: 41.27 قیمت فروخت : 41.35
  • امریکن ڈالر قیمت خرید: 277.40 قیمت فروخت : 277.90
  • یورو قیمت خرید: 323.12 قیمت فروخت : 323.70
  • برطانوی پاؤنڈ قیمت خرید: 376.99 قیمت فروخت : 377.67
  • آسٹریلیا ڈالر قیمت خرید: 199.76 قیمت فروخت : 200.12
  • کینیڈا ڈالر قیمت خرید: 200.28 قیمت فروخت : 200.65
  • جاپانی ین قیمت خرید: 1.74 قیمت فروخت : 1.74
  • سعودی ریال قیمت خرید: 73.88 قیمت فروخت : 74.02
  • اماراتی درہم قیمت خرید: 75.53 قیمت فروخت : 75.67
  • کویتی دینار قیمت خرید: 903.29 قیمت فروخت : 904.92
  • کرنسی مارکیٹ
  • تولہ: 427436 دس گرام : 366457
  • 24 سونا قیراط
  • تولہ: 397477 دس گرام : 340685
  • 22 سونا قیراط
  • تولہ: 6902 دس گرام : 5916
  • چاندی تیزابی
  • صرافہ بازار
تفریح

والدہ کے انتقال کی خبر سن کر عجیب ذہنی کیفیت میں چلی گئی تھی: جیا علی

03 Sep 2026
03 Sep 2026

(ویب ڈیسک) پاکستانی اداکارہ و ماڈل جیا علی نے اپنی والدہ کے انتقال اور اس کے بعد پیش آنے والی ذہنی کیفیت کے حوالے سے اہم انکشافات کیے ہیں۔

 

ایک پوڈکاسٹ میں گفتگو کرتے ہوئے جیا علی اپنی والدہ کا ذکر کرتے ہوئے جذباتی ہوگئیں، انہوں نے بتایا کہ ان کی والدہ کی شادی صرف 16 برس کی عمر میں ہوئی تھی اور وہ پانچ بچوں کی ماں تھیں۔

اداکارہ کے مطابق ان کی والدہ نے خاندان کی کفالت اور بچوں کی پرورش کے لیے طویل عرصے تک کام کیا، جس کے باعث وہ اپنی صحت پر خاطر خواہ توجہ نہ دے سکیں۔

جیا علی نے بتایا کہ والدہ زندگی کے آخری برسوں میں شدید علیل رہیں اور ایک موقع پر کومے میں بھی چلی گئی تھیں، والدہ کی بیماری اور آخری ایام کو اپنی آنکھوں کے سامنے دیکھنا ان کے لیے انتہائی تکلیف دہ تجربہ تھا۔

آبدیدہ ہوتے ہوئے اداکارہ نے کہا کہ انہیں آج بھی اس بات کا افسوس ہے کہ وہ اپنی والدہ سے کبھی کھل کر محبت کا اظہار نہیں کر سکیں، حالانکہ ان کی والدہ نے بچوں اور خاندان کے لیے بے شمار قربانیاں دیں۔

جیا علی کے مطابق انہیں والدہ کے انتقال کی خبر اسلام آباد میں ملی، تاہم وہ فوری طور پر اس حقیقت کو قبول نہ کر سکیں اور ایک عجیب ذہنی کیفیت میں چلی گئیں۔

انہوں نے بتایا کہ وہ والدہ کی تدفین کے لیے لاہور نہ جا سکیں اور کام کے سلسلے میں کراچی چلی گئیں، اس دوران اہلِ خانہ ان سے رابطہ نہ کر سکے، جس کے باعث والدہ کی تدفین دو روز بعد کردی گئی۔

اداکارہ کا کہنا تھا کہ اس دوران نہ وہ رو سکیں اور نہ ہی مناسب ردِعمل دے سکیں، جبکہ انہیں یہ حقیقت تسلیم کرنے میں تقریباً چار دن لگے کہ ان کی والدہ اب اس دنیا میں نہیں رہیں۔

جیا علی نے کہا کہ والدہ کے انتقال کے بعد کا دور ان کی زندگی کے مشکل ترین ادوار میں سے ایک تھا، انہوں نے انکشاف کیا کہ اس صدمے کے بعد انہیں ایلوپیشیا، یعنی بال جھڑنے کی بیماری، اور ڈپریشن کا بھی سامنا کرنا پڑا۔ 

Install our App

آپ کی اس خبر کے متعلق رائے