اپ ڈیٹس
  • 241.00 انڈے فی درجن
  • 333.00 زندہ مرغی
  • 483.00 گوشت مرغی
  • پولٹری
  • چینی یوآن قیمت خرید: 41.27 قیمت فروخت : 41.35
  • امریکن ڈالر قیمت خرید: 277.40 قیمت فروخت : 277.90
  • یورو قیمت خرید: 323.12 قیمت فروخت : 323.70
  • برطانوی پاؤنڈ قیمت خرید: 376.99 قیمت فروخت : 377.67
  • آسٹریلیا ڈالر قیمت خرید: 199.76 قیمت فروخت : 200.12
  • کینیڈا ڈالر قیمت خرید: 200.28 قیمت فروخت : 200.65
  • جاپانی ین قیمت خرید: 1.74 قیمت فروخت : 1.74
  • سعودی ریال قیمت خرید: 73.88 قیمت فروخت : 74.02
  • اماراتی درہم قیمت خرید: 75.53 قیمت فروخت : 75.67
  • کویتی دینار قیمت خرید: 903.29 قیمت فروخت : 904.92
  • کرنسی مارکیٹ
  • تولہ: 427436 دس گرام : 366457
  • 24 سونا قیراط
  • تولہ: 397477 دس گرام : 340685
  • 22 سونا قیراط
  • تولہ: 6902 دس گرام : 5916
  • چاندی تیزابی
  • صرافہ بازار
تجارت

مہمند ڈیم پاکستان کی واٹر، فوڈ اور انرجی سکیورٹی کیلئے اہم قومی منصوبہ ہے: چیئرمین واپڈا

03 Sep 2026
03 Sep 2026

(لاہور نیوز) چیئرمین واپڈا لیفٹیننٹ جنرل محمد سعید (ریٹائرڈ) نے مہمند ڈیم پراجیکٹ کا دورہ کیا، ممبر واٹر واپڈا عاصم رؤف خان بھی دورے میں چیئرمین کے ہمراہ تھے۔

چیئرمین واپڈا نے مین ڈیم، پاور ہاؤس سمیت اہم سائٹس پر جاری تعمیراتی سرگرمیوں کا جائزہ لیا۔لیفٹیننٹ جنرل محمد سعید (ریٹائرڈ) نے کہا کہ مہمند ڈیم پاکستان کی واٹر، فوڈ اور انرجی سکیورٹی کیلئے اہم قومی منصوبہ ہے، پراجیکٹ کی تکمیل کیلئے تعمیراتی کام میں تیزی لائی جائے۔

 

 

 

چیئرمین واپڈا نے پراجیکٹ حکام کو تکنیکی معیار اور بہترین کنسٹرکشن کوالٹی یقینی بنانے کی بھی ہدایت کی۔انہوں نے کہا کہ مہمند ڈیم کی بروقت تکمیل ملک میں پائیدار ترقی اور معاشی استحکام کیلئے نہایت ضروری ہے۔

مہمند ڈیم کثیرالمقاصد منصوبہ ہے، منصوبہ مکمل ہونے پر 12 لاکھ 90 ہزار ایکڑ فٹ پانی ذخیرہ ہوگا۔مہمند ڈیم سے 800 میگاواٹ سستی اور ماحول دوست پن بجلی بھی پیدا ہوگی، پراجیکٹ نیشنل گرڈ کو ہر سال 2 ارب 86 کروڑ یونٹ بجلی فراہم کرے گا۔

Install our App

آپ کی اس خبر کے متعلق رائے