اپ ڈیٹس
  • 241.00 انڈے فی درجن
  • 333.00 زندہ مرغی
  • 483.00 گوشت مرغی
  • پولٹری
  • چینی یوآن قیمت خرید: 41.27 قیمت فروخت : 41.35
  • امریکن ڈالر قیمت خرید: 277.40 قیمت فروخت : 277.90
  • یورو قیمت خرید: 323.12 قیمت فروخت : 323.70
  • برطانوی پاؤنڈ قیمت خرید: 376.99 قیمت فروخت : 377.67
  • آسٹریلیا ڈالر قیمت خرید: 199.76 قیمت فروخت : 200.12
  • کینیڈا ڈالر قیمت خرید: 200.28 قیمت فروخت : 200.65
  • جاپانی ین قیمت خرید: 1.74 قیمت فروخت : 1.74
  • سعودی ریال قیمت خرید: 73.88 قیمت فروخت : 74.02
  • اماراتی درہم قیمت خرید: 75.53 قیمت فروخت : 75.67
  • کویتی دینار قیمت خرید: 903.29 قیمت فروخت : 904.92
  • کرنسی مارکیٹ
  • تولہ: 427436 دس گرام : 366457
  • 24 سونا قیراط
  • تولہ: 397477 دس گرام : 340685
  • 22 سونا قیراط
  • تولہ: 6902 دس گرام : 5916
  • چاندی تیزابی
  • صرافہ بازار
تجارت

صوبوں کو فوری طور پر گندم فراہم کی جائے، اسحاق ڈار کی پاسکو کو ہدایت

03 Sep 2026
03 Sep 2026

(لاہور نیوز) نائب وزیراعظم اسحاق ڈار کی زیرِ صدارت ملک میں گندم کے ذخائر کی صورتحال پر جائزہ اجلاس ہوا۔

اجلاس میں 10 لاکھ میٹرک ٹن تک گندم درآمد کرنے کے فیصلے پر عملدرآمد کا اعادہ کیا گیا، پہلے مرحلے میں 2 لاکھ 50 ہزار میٹرک ٹن گندم درآمد کی جائے گی۔

نائب وزیراعظم آفس کے مطابق پہلی کھیپ کی ترسیل نومبر میں مقرر ہے، ٹریڈنگ کارپوریشن آف پاکستان کو فوری طور پر درآمدی عمل شروع کرنے کی ہدایت کی گئی ہے۔

 

نائب وزیراعظم نے گندم کی درآمد سے متعلق صوبوں، وزارتِ قومی غذائی تحفظ اور وزارتِ تجارت کے تعاون اور رابطہ کاری کو سراہا۔اسحاق ڈار نے پاسکو کو ہدایت کی کہ ای سی سی سے منظور کردہ کوٹے کے مطابق صوبوں کو فوری طور پر گندم فراہم کی جائے۔

نائب وزیراعظم نے صوبوں کو مختص گندم کی بروقت ادائیگی اور اٹھان یقینی بنانے کی ہدایت بھی کی۔

Install our App

آپ کی اس خبر کے متعلق رائے