اپ ڈیٹس
  • 241.00 انڈے فی درجن
  • 333.00 زندہ مرغی
  • 483.00 گوشت مرغی
  • پولٹری
  • چینی یوآن قیمت خرید: 41.27 قیمت فروخت : 41.35
  • امریکن ڈالر قیمت خرید: 277.40 قیمت فروخت : 277.90
  • یورو قیمت خرید: 323.12 قیمت فروخت : 323.70
  • برطانوی پاؤنڈ قیمت خرید: 376.99 قیمت فروخت : 377.67
  • آسٹریلیا ڈالر قیمت خرید: 199.76 قیمت فروخت : 200.12
  • کینیڈا ڈالر قیمت خرید: 200.28 قیمت فروخت : 200.65
  • جاپانی ین قیمت خرید: 1.74 قیمت فروخت : 1.74
  • سعودی ریال قیمت خرید: 73.88 قیمت فروخت : 74.02
  • اماراتی درہم قیمت خرید: 75.53 قیمت فروخت : 75.67
  • کویتی دینار قیمت خرید: 903.29 قیمت فروخت : 904.92
  • کرنسی مارکیٹ
  • تولہ: 427436 دس گرام : 366457
  • 24 سونا قیراط
  • تولہ: 397477 دس گرام : 340685
  • 22 سونا قیراط
  • تولہ: 6902 دس گرام : 5916
  • چاندی تیزابی
  • صرافہ بازار
تجارت

گاڑیوں کے پرکشش نمبرز کی آن لائن نیلامی، رجسٹریشن کا آغاز

03 Sep 2026
03 Sep 2026

(لاہور نیوز) گاڑیوں کے پرکشش نمبرز کی آن لائن نیلامی کیلئے رجسٹریشن کا آغاز ہو گیا۔

 محکمہ ایکسائز پنجاب اور پی آئی ٹی بی کے اشتراک سے گاڑیوں کے پرکشش نمبرز کی آن لائن نیلامی کا سلسلہ جاری ہے، ستمبر میں موٹرسائیکل، موٹرکار اور کمرشل گاڑیوں کے پسندیدہ اور پرکشش رجسٹریشن نمبرز کی آن لائن نیلامی ہو گی۔

خواہشمند شہری ای آکشن ایپ اور ویب پورٹل کے ذریعے 30 ستمبر تک اپنے پسندیدہ نمبر کیلئے رجسٹریشن کرا سکیں گے، آن لائن نیلامی کے ذریعے شہری گھر بیٹھے اپنی گاڑی کا پسندیدہ رجسٹریشن نمبر حاصل کرنے کیلئے بولی میں حصہ لے سکیں گے، بولی جیتنے والے افراد کی تفصیلات بھی ای آکشن ایپ پر دستیاب ہوں گی، جس سے نیلامی کے عمل میں شفافیت برقرار رکھنے میں مدد ملے گی۔

چیئرمین پی آئی ٹی بی کا کہنا تھا کہ ای آکشن پلیٹ فارم شہریوں کو آسان، محفوظ اور شفاف طریقے سے شرکت کی سہولت فراہم کر رہا ہے۔ آن لائن نیلامی کا نظام روایتی طریقہ کار کو مزید مؤثر اور تیز بنا رہا ہے، ای آکشن کے ذریعے نیلامی کے عمل میں شفافیت اور شہریوں کو سہولت فراہم کی جا رہی ہے۔

حکام کا کہنا ہے کہ آن لائن نظام کے ذریعے شہریوں کو دفاتر کے چکر لگانے کے بجائے گھر بیٹھے رجسٹریشن اور بولی میں حصہ لینے کی سہولت میسر ہے۔

Install our App

آپ کی اس خبر کے متعلق رائے