اپ ڈیٹس
  • 241.00 انڈے فی درجن
  • 333.00 زندہ مرغی
  • 483.00 گوشت مرغی
  • پولٹری
  • چینی یوآن قیمت خرید: 41.27 قیمت فروخت : 41.35
  • امریکن ڈالر قیمت خرید: 277.40 قیمت فروخت : 277.90
  • یورو قیمت خرید: 323.12 قیمت فروخت : 323.70
  • برطانوی پاؤنڈ قیمت خرید: 376.99 قیمت فروخت : 377.67
  • آسٹریلیا ڈالر قیمت خرید: 199.76 قیمت فروخت : 200.12
  • کینیڈا ڈالر قیمت خرید: 200.28 قیمت فروخت : 200.65
  • جاپانی ین قیمت خرید: 1.74 قیمت فروخت : 1.74
  • سعودی ریال قیمت خرید: 73.88 قیمت فروخت : 74.02
  • اماراتی درہم قیمت خرید: 75.53 قیمت فروخت : 75.67
  • کویتی دینار قیمت خرید: 903.29 قیمت فروخت : 904.92
  • کرنسی مارکیٹ
  • تولہ: 427436 دس گرام : 366457
  • 24 سونا قیراط
  • تولہ: 397477 دس گرام : 340685
  • 22 سونا قیراط
  • تولہ: 6902 دس گرام : 5916
  • چاندی تیزابی
  • صرافہ بازار
تجارت

حتمی مالکان کی تفصیلات جمع نہ کروانے پر 28 ہزار 761 کمپنیوں کو شوکاز نوٹس

03 Sep 2026
03 Sep 2026

(لاہور نیوز) سکیورٹیز اینڈ ایکسچینج کمیشن آف پاکستان (ایس ای سی پی) نے کارپوریٹ شفافیت یقینی بنانے کے لیے حتمی مالکان (Ultimate Beneficial Owners) کی تفصیلات فراہم نہ کرنے والی 28 ہزار 761 کمپنیوں کو شوکاز نوٹس جاری کر دیے۔

 

ایس ای سی پی کے مطابق متعلقہ کمپنیوں نے الٹی میٹ بینیفیشل اونر سے متعلق لازمی فارم 19 جمع نہیں کروایا، جس پر کمیشن کی جانب سے کارروائی کی گئی ہے۔

کمیشن نے واضح کیا ہے کہ کمپنی میں 25 فیصد یا اس سے زائد حصص یا ووٹنگ حقوق رکھنے والا شخص حتمی مالک تصور ہوگا، اسی طرح کمپنی پر براہِ راست یا بالواسطہ مؤثر کنٹرول رکھنے والا شخص بھی حتمی مالک کے زمرے میں آئے گا۔

ایس ای سی پی کے مطابق حتمی مالکان کی تفصیلات فراہم کرنا کمپنیز ایکٹ 2017 کے تحت لازمی ہے، جس کا مقصد کمپنیوں کی ملکیت اور کنٹرول کے ڈھانچے میں شفافیت کو یقینی بنانا ہے۔

متعلقہ کمپنیوں کو فارم 19 جمع کروانے کے لیے 30 روز کی مہلت دی گئی ہے، ایس ای سی پی نے خبردار کیا ہے کہ مقررہ مدت میں تعمیل نہ کرنے والی کمپنیوں کے خلاف قانون کے مطابق کارروائی کی جائے گی۔

Install our App

آپ کی اس خبر کے متعلق رائے