اپ ڈیٹس
  • 241.00 انڈے فی درجن
  • 343.00 زندہ مرغی
  • 497.00 گوشت مرغی
  • پولٹری
  • چینی یوآن قیمت خرید: 41.26 قیمت فروخت : 41.34
  • امریکن ڈالر قیمت خرید: 277.45 قیمت فروخت : 277.95
  • یورو قیمت خرید: 324.02 قیمت فروخت : 324.60
  • برطانوی پاؤنڈ قیمت خرید: 378.56 قیمت فروخت : 379.25
  • آسٹریلیا ڈالر قیمت خرید: 198.12 قیمت فروخت : 198.47
  • کینیڈا ڈالر قیمت خرید: 201.17 قیمت فروخت : 201.53
  • جاپانی ین قیمت خرید: 1.75 قیمت فروخت : 1.75
  • سعودی ریال قیمت خرید: 73.90 قیمت فروخت : 74.03
  • اماراتی درہم قیمت خرید: 75.55 قیمت فروخت : 75.68
  • کویتی دینار قیمت خرید: 904.63 قیمت فروخت : 906.26
  • کرنسی مارکیٹ
  • تولہ: 427436 دس گرام : 366457
  • 24 سونا قیراط
  • تولہ: 397477 دس گرام : 340685
  • 22 سونا قیراط
  • تولہ: 6902 دس گرام : 5916
  • چاندی تیزابی
  • صرافہ بازار
کھیل

انگلش کنڈیشنز میں بولرز کو زیادہ ذمے داری اُٹھانا پڑے گی: عمر گل

26 Aug 2026
26 Aug 2026

(ویب ڈیسک) پاکستان کرکٹ ٹیم کے بولنگ کوچ عمر گل کا کہنا ہے کہ انگلش کنڈیشنز میں زیادہ ذمے داری بولرز پر ہے۔

لارڈز میں میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے عمر گل نے کہا کہ جب تک حریف ٹیم کے 20 کھلاڑی آؤٹ نہیں کریں گے میچ نہیں جیت سکتے۔

عمر گل کا کپتان بابر اعظم کے بارے میں کہنا تھا کہ انہوں نے نیٹ پر بیٹنگ پریکٹس اور ڈرلز میں بھی حصہ لیا۔

بولنگ کوچ نے لیڈز ٹیسٹ میں شکست کے بارے میں بات کرتے ہوئے کہا کہ پلیئنگ الیون درست کی گئی تھی لیکن جب ہم یہاں انگلش کنڈیشن میں آتے ہیں تو تھوڑا ٹائم چاہئے ہوتا ہے۔

اپنی بات کو جاری رکھتے ہوئے عمر گل نے کہا کہ ہم ویسٹ انڈیز سے گرمی میں کھیل کر آئے تھے مگر اس کے برعکس ہیڈنگلے کا موسم سرد تھا۔

عمر گل نے کہا کہ سرد موسم کے باعث فاسٹ بولرز قدرے سخت محسوس ہو رہے تھے اور انہیں ان حالات سے ہم آہنگ ہونے کے لیے کچھ وقت درکار تھا۔

عمر گل نے امید ظاہر کی کہ لارڈز میں ہمارے کھلاڑی تیار ہوں گے اور آج کا سیشن بھی کھلاڑیوں نے بھرپور کیا۔

شاہین شاہ آفریدی کی دوسرے ٹیسٹ میں عدم موجودگی سے متعلق سوال پر عمر گل نے کہا کہ انتخاب کا فیصلہ سلیکشن کمیٹی کا اختیار ہے۔

واضح رہے کہ ہیڈنگلے میں کھیلے گئے پہلے ٹیسٹ میں انگلینڈ نے پاکستان کو اننگز اور 103 رنز سے شکست دی تھی۔ قومی ٹیم اب لارڈز میں ہونے والے دوسرے ٹیسٹ میں کامیابی حاصل کرکے سیریز برابر کرنے کی کوشش کرے گی۔

Install our App

آپ کی اس خبر کے متعلق رائے