اپ ڈیٹس
  • 238.00 انڈے فی درجن
  • 348.00 زندہ مرغی
  • 504.00 گوشت مرغی
  • پولٹری
  • چینی یوآن قیمت خرید: 41.28 قیمت فروخت : 41.35
  • امریکن ڈالر قیمت خرید: 277.55 قیمت فروخت : 278.05
  • یورو قیمت خرید: 324.11 قیمت فروخت : 324.69
  • برطانوی پاؤنڈ قیمت خرید: 377.79 قیمت فروخت : 378.47
  • آسٹریلیا ڈالر قیمت خرید: 197.58 قیمت فروخت : 197.93
  • کینیڈا ڈالر قیمت خرید: 201.11 قیمت فروخت : 201.48
  • سعودی ریال قیمت خرید: 73.91 قیمت فروخت : 74.04
  • کرنسی مارکیٹ
  • تولہ: 427436 دس گرام : 366457
  • 24 سونا قیراط
  • تولہ: 397477 دس گرام : 340685
  • 22 سونا قیراط
  • تولہ: 6902 دس گرام : 5916
  • چاندی تیزابی
  • صرافہ بازار
کھیل

ساؤتھ ایشین گیمز کے شیڈول اور میزبانی کی باضابطہ منظوری

23 Aug 2026
23 Aug 2026

(لاہور نیوز) پاکستان میں چودہویں ساؤتھ ایشین گیمز کا انعقاد اگلے سال 3 سے 11 اپریل تک ہوگا، ساؤتھ ایشیا اولمپک کونسل کی ایگزیکٹو کمیٹی کے اجلاس میں گیمز کے باضابطہ شیڈول اور میزبانی کی منظوری دے دی گئی۔

 

اسلام آباد میں صدر پاکستان اولمپک ایسوسی ایشن عارف سعید کی زیرِ صدارت ساؤتھ ایشیا اولمپک کونسل کی ایگزیکٹو کمیٹی کا اجلاس ہوا۔ سری لنکا، بنگلہ دیش، نیپال، بھوٹان اور مالدیپ کے وفود موجود تھے جبکہ بھارتی وفد ویڈیو لنک کے ذریعے شریک ہوا۔

اجلاس کے دوران میگا ایونٹ کے شیڈول کی حتمی منظوری دی گئی۔ شیڈول کے تحت سیف گیمز کے مقابلے اسلام آباد، لاہور اور پشاور میں ہوں گے۔

صدر پاکستان اولمپک ایسوسی ایشن نے بتایا کہ پاکستان میزبانی کے لیے مکمل تیار ہے اور حکومتِ پاکستان کا بھرپور تعاون حاصل ہے۔

میگا ایونٹ میں 4200 سے زائد ایتھلیٹس اور آفیشلز حصہ لیں گے۔ مردوں کے 28 اور خواتین کے 25 کھیلوں میں 346 گولڈ میڈلز دیئے جائیں گے۔ وزیراعظم شہباز شریف گیمز کیلٸے فنڈز کی منظوری پہلے ہی دے چکے ہیں۔ 

Install our App

آپ کی اس خبر کے متعلق رائے