اپ ڈیٹس
  • 240.00 انڈے فی درجن
  • 348.00 زندہ مرغی
  • 504.00 گوشت مرغی
  • پولٹری
  • چینی یوآن قیمت خرید: 41.26 قیمت فروخت : 41.34
  • امریکن ڈالر قیمت خرید: 277.45 قیمت فروخت : 277.95
  • یورو قیمت خرید: 324.02 قیمت فروخت : 324.60
  • برطانوی پاؤنڈ قیمت خرید: 378.56 قیمت فروخت : 379.25
  • آسٹریلیا ڈالر قیمت خرید: 198.12 قیمت فروخت : 198.47
  • کینیڈا ڈالر قیمت خرید: 201.17 قیمت فروخت : 201.53
  • جاپانی ین قیمت خرید: 1.75 قیمت فروخت : 1.75
  • سعودی ریال قیمت خرید: 73.90 قیمت فروخت : 74.03
  • اماراتی درہم قیمت خرید: 75.55 قیمت فروخت : 75.68
  • کویتی دینار قیمت خرید: 904.63 قیمت فروخت : 906.26
  • کرنسی مارکیٹ
  • تولہ: 427436 دس گرام : 366457
  • 24 سونا قیراط
  • تولہ: 397477 دس گرام : 340685
  • 22 سونا قیراط
  • تولہ: 6902 دس گرام : 5916
  • چاندی تیزابی
  • صرافہ بازار
کھیل

نجیہہ علوی انجری کے باعث ویمنز ٹی20 ایشیا کپ سے باہر

24 Aug 2026
24 Aug 2026

(لاہور نیوز) پاکستان ویمن کرکٹ ٹیم کی کھلاڑی نجیہہ علوی بائیں گھٹنے کی انجری کے باعث ویمنز ٹی20 ایشیا کپ سے باہر ہو گئی ہیں، جبکہ سلیکشن کمیٹی نے ان کی جگہ صدف شمس کو قومی سکواڈ میں شامل کر لیا ہے۔

پاکستان کرکٹ بورڈ (پی سی بی) کے مطابق نجیہہ علوی کو بائیں گھٹنے میں تکلیف کے باعث ان فٹ قرار دیا گیا ہے، پی سی بی کے میڈیکل پینل کے معائنے کے بعد انہیں تین سے چار ہفتے آرام کا مشورہ دیا گیا ہے۔

نجیہہ علوی ری ہیب پروگرام مکمل کرنے کے بعد دوبارہ طبی معائنے سے گزریں گی، جس کے بعد ان کی انجری اور واپسی کے حوالے سے مزید فیصلہ کیا جائے گا۔

دوسری جانب سلیکشن کمیٹی  نے صدف شمس کو نجیہہ علوی کے متبادل کے طور پر ایشیا کپ سکواڈ میں شامل کرنے کی منظوری دے دی ہے۔

واضح رہے ویمنز ٹی20 ایشیا کپ 28 اگست سے 13 ستمبر تک دبئی میں کھیلا جائے گا، پاکستان کو ٹورنامنٹ کے گروپ اے میں روایتی حریف بھارت کے علاوہ تھائی لینڈ اور ہانگ کانگ کے ساتھ رکھا گیا ہے۔

Install our App

آپ کی اس خبر کے متعلق رائے