اپ ڈیٹس
  • 241.00 انڈے فی درجن
  • 348.00 زندہ مرغی
  • 504.00 گوشت مرغی
  • پولٹری
  • چینی یوآن قیمت خرید: 41.26 قیمت فروخت : 41.34
  • امریکن ڈالر قیمت خرید: 277.45 قیمت فروخت : 277.95
  • یورو قیمت خرید: 324.02 قیمت فروخت : 324.60
  • برطانوی پاؤنڈ قیمت خرید: 378.56 قیمت فروخت : 379.25
  • آسٹریلیا ڈالر قیمت خرید: 198.12 قیمت فروخت : 198.47
  • کینیڈا ڈالر قیمت خرید: 201.17 قیمت فروخت : 201.53
  • جاپانی ین قیمت خرید: 1.75 قیمت فروخت : 1.75
  • سعودی ریال قیمت خرید: 73.90 قیمت فروخت : 74.03
  • اماراتی درہم قیمت خرید: 75.55 قیمت فروخت : 75.68
  • کویتی دینار قیمت خرید: 904.63 قیمت فروخت : 906.26
  • کرنسی مارکیٹ
  • تولہ: 427436 دس گرام : 366457
  • 24 سونا قیراط
  • تولہ: 397477 دس گرام : 340685
  • 22 سونا قیراط
  • تولہ: 6902 دس گرام : 5916
  • چاندی تیزابی
  • صرافہ بازار
کھیل

شاہین آفریدی کے بیٹے آلیار کی دوسری سالگرہ، تصاویر سوشل میڈیا پر وائرل

25 Aug 2026
25 Aug 2026

(ویب ڈیسک) پاکستان ون ڈے ٹیم کے کپتان شاہین آفریدی کے بیٹے اور سابق کپتان شاہد آفریدی کے نواسے آلیار کی دوسری سالگرہ کی تقریب منعقد ہوئی، جس کی تصاویر سوشل میڈیا پر وائرل ہوگئیں۔

آلیار کی سالگرہ کی تقریب میں قریبی عزیز و اقارب نے شرکت کی اور ننھے آلیار کی دوسری سالگرہ کو یادگار بنایا، اس موقع پر کیک کاٹنے کی تقریب بھی ہوئی۔

شاہین آفریدی نے سالگرہ کے موقع پر بیٹے کے ساتھ وقت گزارا، اس کے ساتھ کھیلتے رہے اور فیس پینٹنگ بھی کی۔

شاہین آفریدی نے سوشل میڈیا پر اپنے پیغام میں بیٹے کو سالگرہ کی مبارکباد دیتے ہوئے لکھا کہ دو سال قبل آلیار نے ان کی دنیا کو روشن کیا اور اسے مزید خوبصورت بنا دیا۔

دوسری جانب سابق کپتان شاہد آفریدی بھی تقریب میں بچوں کے ساتھ گھل مل گئے، انہوں نے ننھے آلیار کو سالگرہ کی مبارکباد دیتے ہوئے کہا کہ دو سال خوشیوں، محبت اور یادگار لمحات سے بھرپور رہے۔

شاہین آفریدی اور شاہد آفریدی کی جانب سے سالگرہ کی تصاویر سوشل میڈیا پر شیئر کیے جانے کے بعد مداحوں نے انہیں پسند کیا اور آلیار کے لیے نیک خواہشات کا اظہار کیا۔

Install our App

آپ کی اس خبر کے متعلق رائے