اپ ڈیٹس
  • 240.00 انڈے فی درجن
  • 348.00 زندہ مرغی
  • 504.00 گوشت مرغی
  • پولٹری
  • چینی یوآن قیمت خرید: 41.28 قیمت فروخت : 41.35
  • امریکن ڈالر قیمت خرید: 277.55 قیمت فروخت : 278.05
  • یورو قیمت خرید: 324.11 قیمت فروخت : 324.69
  • برطانوی پاؤنڈ قیمت خرید: 377.79 قیمت فروخت : 378.47
  • آسٹریلیا ڈالر قیمت خرید: 197.58 قیمت فروخت : 197.93
  • کینیڈا ڈالر قیمت خرید: 201.11 قیمت فروخت : 201.48
  • سعودی ریال قیمت خرید: 73.91 قیمت فروخت : 74.04
  • کرنسی مارکیٹ
  • تولہ: 427436 دس گرام : 366457
  • 24 سونا قیراط
  • تولہ: 397477 دس گرام : 340685
  • 22 سونا قیراط
  • تولہ: 6902 دس گرام : 5916
  • چاندی تیزابی
  • صرافہ بازار
تجارت

اپٹما کے سالانہ انتخابات میں ڈاکٹر گوہر اعجاز گروپ نے کلین سویپ کر لیا

24 Aug 2026
24 Aug 2026

(لاہور نیوز) اپٹما کے سالانہ انتخابات میں ڈاکٹر گوہر اعجاز گروپ نے کلین سویپ کر لیا۔

انتخابات میں اسد شفیع مرکزی چیئرمین اپٹما جبکہ صدیق جاوید بھٹی چیئرمین اپٹما نارتھ منتخب ہو گئے، گوہر اعجاز گروپ نے مخالف گروپ کو 0-24 کے بھاری مارجن سے شکست دی۔

پیٹرن انچیف اپٹما ڈاکٹر گوہر اعجاز  نے پریس کانفرنس کرتے ہوئے کہا کہ ہمارے گروپ کو 17 ویں مرتبہ فتح نصیب ہوئی، 60 فیصد سے زیادہ برآمدات ٹیکسٹائل شعبہ کرتا ہے، ٹیکسائل انڈسٹری نے پاکستان کا جھنڈا پوری دنیا میں بلند کیا۔

 

ان کا کہنا تھا کہ صنعت کاری اور ملکی معیشت کی ترقی کیلئے اپٹما ساتھ دیتی ہے، پاکستان میں کاٹن ملز کو دوبارہ فعال کرنا ہو گا، دنیا میں سب سے مہنگی پالیسی اور بجلی پاکستان میں ایکسپورٹرز کیلئے ہے۔

ڈاکٹر گوہر اعجاز  نے مزید کہا کہ پاکستان کی بزنس کمیونٹی کے خلاف غلط بیان بازی بند کی جائے، بڑے عہدوں پر بیٹھے افراد گنتی تو ٹھیک کر لیں، بزنس مین ملکی سرمایہ ہیں، ان کی عزت کرنا سیکھیں۔

Install our App

آپ کی اس خبر کے متعلق رائے