24 Aug 2026
(لاہور نیوز) پنجاب میں پولٹری مصنوعات کی قیمتوں میں ایک بار پھر اضافہ ہو گیا۔
مارکیٹ ذرائع کے مطابق برائلر مرغی کے گوشت کی قیمت میں 7 روپے فی کلو اضافہ کیا گیا ہے، جس کے بعد سرکاری نرخ 504 روپے فی کلو مقرر ہوگئے ہیں، شہریوں کو صافی گوشت 580 روپے فی کلو تک فروخت کیا جا رہا ہے، جبکہ زندہ برائلر کی قیمت میں بھی 5 روپے فی کلو اضافہ ہوا ہے۔
نئے نرخوں کے مطابق زندہ برائلر کا فارم گیٹ ریٹ 320 روپے فی کلو مقرر کیا گیا ہے، ہول سیل مارکیٹ میں زندہ برائلر 334 روپے فی کلو جبکہ پرچون بازار میں 348 روپے فی کلو فروخت کرنے کیلئے مقرر کیا گیا ہے۔
دوسری جانب انڈوں کی قیمت میں بھی 1 روپے فی درجن اضافہ ہوا ہے، انڈوں کا سرکاری نرخ 240 روپے فی درجن مقرر کیا گیا ہے، جبکہ ہول سیل مارکیٹ میں انڈوں کی پیٹی 7 ہزار 80 روپے مقرر کی گئی ہے۔
