اپ ڈیٹس
  • 236.00 انڈے فی درجن
  • 368.00 زندہ مرغی
  • 533.00 گوشت مرغی
  • پولٹری
  • چینی یوآن قیمت خرید: 41.15 قیمت فروخت : 41.23
  • یورو قیمت خرید: 321.38 قیمت فروخت : 321.96
  • برطانوی پاؤنڈ قیمت خرید: 375.67 قیمت فروخت : 376.35
  • آسٹریلیا ڈالر قیمت خرید: 196.26 قیمت فروخت : 196.61
  • کینیڈا ڈالر قیمت خرید: 196.26 قیمت فروخت : 196.61
  • سعودی ریال قیمت خرید: 73.93 قیمت فروخت : 74.07
  • اماراتی درہم قیمت خرید: 75.56 قیمت فروخت : 75.70
  • کویتی دینار قیمت خرید: 903.61 قیمت فروخت : 905.24
  • کرنسی مارکیٹ
  • تولہ: 427436 دس گرام : 366457
  • 24 سونا قیراط
  • تولہ: 397477 دس گرام : 340685
  • 22 سونا قیراط
  • تولہ: 6902 دس گرام : 5916
  • چاندی تیزابی
  • صرافہ بازار
تفریح

اداکارہ میرا پر تشدد کا الزام لگانے والی ملازمہ اپنے ہی بیان سے مکر گئی

19 Aug 2026
19 Aug 2026

(ویب ڈیسک)پاکستانی اداکارہ میرا کی گھریلو ملازمہ کے ساتھ مبینہ جھگڑے اور تشدد کی ویڈیو نے سوشل میڈیا پر نئی بحث چھیڑی تو ملازمہ نے بھی اپنا بیان جاری کر دیا۔

سوشل میڈیا پر گردش کرنے والی ویڈیو میں مبینہ طور پر میرا اور ان کی گھریلو ملازمہ کے درمیان پہلے تلخ کلامی ہوتی دکھائی دیتی ہے جس کے بعد صورتحال کشیدہ ہو کر ہاتھا پائی تک پہنچ جاتی ہے۔

سی سی ٹی وی فوٹیج وائرل ہونے کے بعد میرا کی گھریلو ملازمہ یاسمین نے سوشل میڈیا پر ایک پیغام جاری کیا جس میں انہوں نے یہ دعویٰ کیا کہ مبینہ تشدد کے باعث ان کے چہرے اور جسم کے مختلف حصوں پر چوٹیں آئی ہیں۔

ملازمہ نے دعویٰ کیا کہ میرا ذہنی طور پر ٹھیک نہیں ہیں اور ان کو تشدد کرنے پر فوری سزا ملنی چاہیے۔

تاہم اب ملازمہ کے نئے بیان نے معاملہ بدل دیا! معاملے نے اس وقت نیا رخ اختیار کیا جب یاسمین کی ایک اور ویڈیو سوشل میڈیا پر سامنے آئی جس میں انہوں نے اپنے پہلے مؤقف سے مختلف بیان دیا۔

 

 

یاسمین نے دعویٰ کیا کہ ان کا پہلے سامنے آنے والا بیان مصنوعی ذہانت یعنی اے آئی کی مدد سے تیار کیا گیا تھا اور میرا کے خلاف پیش کیے گئے الزامات درست نہیں۔

ملازمہ کا کہنا تھا کہ میرا ان کے ساتھ اچھا سلوک کرتی ہیں اور وہ اب بھی اداکارہ کے گھر کام کر رہی ہیں۔

تاہم پہلے اور بعد میں سامنے آنے والے متضاد بیانات کے باعث معاملے کی حقیقت کے حوالے سے سوشل میڈیا پر سوالات اٹھائے جا رہے ہیں

Install our App

آپ کی اس خبر کے متعلق رائے