اپ ڈیٹس
  • 238.00 انڈے فی درجن
  • 348.00 زندہ مرغی
  • 504.00 گوشت مرغی
  • پولٹری
  • چینی یوآن قیمت خرید: 41.28 قیمت فروخت : 41.35
  • امریکن ڈالر قیمت خرید: 277.55 قیمت فروخت : 278.05
  • یورو قیمت خرید: 324.11 قیمت فروخت : 324.69
  • برطانوی پاؤنڈ قیمت خرید: 377.79 قیمت فروخت : 378.47
  • آسٹریلیا ڈالر قیمت خرید: 197.58 قیمت فروخت : 197.93
  • کینیڈا ڈالر قیمت خرید: 201.11 قیمت فروخت : 201.48
  • سعودی ریال قیمت خرید: 73.91 قیمت فروخت : 74.04
  • کرنسی مارکیٹ
  • تولہ: 427436 دس گرام : 366457
  • 24 سونا قیراط
  • تولہ: 397477 دس گرام : 340685
  • 22 سونا قیراط
  • تولہ: 6902 دس گرام : 5916
  • چاندی تیزابی
  • صرافہ بازار
پنجاب گورنمنٹ

مذہبی بنیادوں پرتشدد ناقابلِ قبول، اقلیتوں کے تحفظ کیلئے آہنی ہاتھوں سے نمٹا جائیگا: مریم نواز

22 Aug 2026
22 Aug 2026

(لاہور نیوز) وزیراعلیٰ پنجاب مریم نواز شریف نے کہا ہے کہ کوئی بھی مذہب تشدد کرنے کی ترغیب یا اجازت نہیں دیتا، جبکہ مذہب اور عقائد کی بنیاد پر تشدد قابلِ مذمت عمل ہے۔

مریم نواز شریف نے مذہبی بنیادوں پر تشدد کا شکار ہونے والے افراد کے عالمی دن کے موقع پر اپنے پیغام میں کہا کہ کوئی مہذب معاشرہ مختلف عقائد رکھنے والوں پر تشدد کی حمایت نہیں کرتا۔ مسلمانوں کو بھی مذہب کی بنیاد پر نشانہ بنایا جا رہا ہے اور بڑھتا ہوا اسلاموفوبیا اس کی واضح مثال ہے۔ کشمیر اور فلسطین میں دہائیوں سے مسلمانوں کو مذہبی عقائد کی بنیاد پر تشدد کا نشانہ بنایا جا رہا ہے۔

وزیراعلیٰ پنجاب نے کہا کہ پاکستان ہر مذہب اور عقیدے کے ماننے والوں کو برابر کا احترام دیتا ہے۔ پاکستان کے سبز ہلالی پرچم میں سفید رنگ مختلف مذاہب کی نمائندگی کرتا ہے، سب پاکستانی ہیں اور کسی قسم کی تفریق نہیں ہونی چاہیے۔

انہوں نے واضح کیا کہ اقلیتوں پر اٹھنے والے ہاتھوں سے آہنی ہاتھوں سے نمٹا جاتا ہے۔ حکومتِ پنجاب مذہبی ہم آہنگی اور رواداری کے فروغ کے لیے پُرعزم ہے اور مذہب یا عقیدے کی بنیاد پر تعصب اور تشدد کی روک تھام کے لیے مؤثر اقدامات جاری رکھے گی۔

مریم نواز شریف نے عوام پر زور دیا کہ معاشرے میں محبت، رواداری اور بھائی چارے کو فروغ دیا جائے۔ مذہبی تفریق اور نفرت کو ہوا دینے کی کوشش کرنے والوں کو شکست دینا ہوگی۔

وزیراعلیٰ پنجاب نے کہا کہ عقیدے اور مذہب کی بنیاد پر تشدد و نفرت کا نشانہ بننے والے ہر مظلوم کے ساتھ ہیں اور رہیں گے۔ انہوں نے عوام سے اپیل کی کہ تشدد اور تعصب کے خلاف کھڑے ہوں اور پُرامن، محفوظ اور روادار معاشرے کے قیام کے لیے اپنا کردار ادا کریں۔

Install our App

آپ کی اس خبر کے متعلق رائے