اپ ڈیٹس
  • 236.00 انڈے فی درجن
  • 368.00 زندہ مرغی
  • 533.00 گوشت مرغی
  • پولٹری
  • چینی یوآن قیمت خرید: 41.28 قیمت فروخت : 41.35
  • امریکن ڈالر قیمت خرید: 277.55 قیمت فروخت : 278.05
  • یورو قیمت خرید: 324.11 قیمت فروخت : 324.69
  • برطانوی پاؤنڈ قیمت خرید: 377.79 قیمت فروخت : 378.47
  • آسٹریلیا ڈالر قیمت خرید: 197.58 قیمت فروخت : 197.93
  • کینیڈا ڈالر قیمت خرید: 201.11 قیمت فروخت : 201.48
  • سعودی ریال قیمت خرید: 73.91 قیمت فروخت : 74.04
  • کرنسی مارکیٹ
  • تولہ: 427436 دس گرام : 366457
  • 24 سونا قیراط
  • تولہ: 397477 دس گرام : 340685
  • 22 سونا قیراط
  • تولہ: 6902 دس گرام : 5916
  • چاندی تیزابی
  • صرافہ بازار
تجارت

انشورنس کمپنیوں کیلئے مارکیٹ کنڈکٹ رولز 2026 کا نیا مسودہ جاری

20 Aug 2026
20 Aug 2026

(لاہورنیوز) پاکستان کی تمام انشورنس کمپنیوں کے لیے مارکیٹ کنڈکٹ رولز 2026 کا نیا مسودہ جاری کردیا گیا، جس میں انشورنس کلیمز کے بروقت فیصلے اور ادائیگی کے لیے مختلف ٹائم لائنز مقرر کرنے کی تجویز دی گئی۔

 

کمیشن کے مطابق مجوزہ انشورنس رولز کا اطلاق صرف انفرادی انشورنس پالیسیوں پر ہوگا، جبکہ پالیسی کے اجرا سے لے کر کلیم کی ادائیگی تک انشورنس کمپنیوں کی ذمہ داریاں واضح کی جائیں گی۔

مجوزہ قواعد کے تحت انشورنس کمپنیوں کو کلیمز کی پراسیسنگ اور ادائیگی مقررہ مدت کے اندر کرنا ہوگی، لائف انشورنس کلیم پر متعلقہ دستاویزات موصول ہونے کے بعد 20 دن میں فیصلہ کرنا لازم ہوگا۔

موٹر انشورنس کلیم پر سروے رپورٹ موصول ہونے کے بعد 5 دن میں فیصلہ کرنا ہوگا، جبکہ دیگر نان لائف انشورنس کلیمز پر سروے کے بعد 7 دن میں فیصلہ کرنے کی تجویز دی گئی ہے۔

مجوزہ رولز کے مطابق کلیم منظور ہونے کے بعد انشورنس کمپنی کو 7 دن کے اندر ادائیگی کرنا ہوگی۔

ہیلتھ انشورنس کے حوالے سے بھی اہم ٹائم لائنز تجویز کی گئی ہیں، ہسپتال میں داخل مریض کے ہیلتھ انشورنس کلیم کو 20 دن میں نمٹانا ہوگا، جبکہ ہسپتال سے ڈسچارج کی منظوری انشورنس کمپنی کو 3 گھنٹے کے اندر دینا ہوگی۔

مسودے کے مطابق انشورنس کمپنی کی جانب سے تاخیر کی صورت میں مریض کو ہسپتال سے ڈسچارج ہونے سے نہیں روکا جا سکے گا۔کمیشن نے تجویز دی ہے کہ انشورنس کمپنیاں کلیم کے لیے صرف متعلقہ دستاویزات ہی طلب کرسکیں گی۔

نئے قواعد کے تحت ملک بھر میں نئی انشورنس پالیسی کی درخواست بھی کمپنی کو 7 دن کے اندر نمٹانا ہوگی، جبکہ لائف انشورنس پالیسی کے دستاویزات زیادہ سے زیادہ 20 دن میں جاری کرنا ہوں گے۔

ڈیجیٹل ذریعے سے فروخت کی جانے والی انشورنس پالیسی 3 دن کے اندر جاری کرنا بھی مجوزہ قواعد کا حصہ ہے۔

Install our App

آپ کی اس خبر کے متعلق رائے