(لاہور نیوز) انصاف کی فراہمی کا عمل تیز کرنے کے لیے ضابطہ سول پروسیجر 1908 میں ترامیم کی غرض سے کمیٹی تشکیل دے دی گئی۔
ایڈووکیٹ جنرل پنجاب بیرسٹر ظفر اللہ خان کی منظوری کے بعد تشکیل دی گئی کمیٹی کی سربراہی ایڈیشنل ایڈووکیٹ جنرل پنجاب رانا شمشاد خان کریں گےجبکہ کمیٹی کے اراکین میں ایڈیشنل ایڈووکیٹ جنرل چوہدری تنویر اختر، اویس احمد قاضی اور ایڈیشنل ایڈووکیٹ جنرل شاہ زین عبداللہ شامل ہیں۔
اسسٹنٹ ایڈووکیٹ جنرل عمر فاروق خان اور سینئر کنسلٹنٹ محمد عادل چٹھہ بھی ترامیمی کمیٹی کا حصہ ہوں گے کمیٹی کے اراکین میں جونیئر کنسلٹنٹس حمزہ ارشد، احسن اشرف اور ضرار حیدر بھٹی کو بھی شامل کیا گیا ہے۔
کمیٹی کی تشکیل کا نوٹیفکیشن ایڈیشنل ایڈووکیٹ جنرل ایڈمن محمد نواز چوہدری کی جانب سے جاری کیا گیا ہے۔
نوٹیفکیشن میں کمیٹی کو ضابطہ سول پروسیجر 1908 ء میں مجوزہ ترامیم کے حوالے سے جلد رپورٹ پیش کرنے کی ہدایت کی گئی ہے۔
