(لاہور نیوز) ڈیفنس بی میں جیدی پان شاپ کے قریب نامعلوم موٹر سائیکل سوار کی موٹر سائیکل کی ٹینکی پھٹنے سے آس پاس سے گزرنے والے 8 افراد جھلس کر زخمی ہوگئے۔
پولیس کے مطابق زخمیوں کو فوری طبی امداد کے لیے ہسپتال منتقل کیا گیا، جہاں ان کا علاج جاری ہے۔ تمام زخمیوں کی حالت خطرے سے باہر ہے۔ زخمیوں میں عامر، اسد، حمزہ، دانش اور امتیاز سمیت دیگر افراد شامل ہیں۔
پولیس ترجمان کے مطابق واقعہ کا مقدمہ نامعلوم موٹر سائیکل سوار کے خلاف پولیس کی مدعیت میں درج کرلیا گیا ہے، جبکہ ملزم کو سی سی ٹی وی کیمروں اور دیگر ذرائع کی مدد سے ٹریس کیا جا رہا ہے۔
ایس پی کینٹ انویسٹی گیشنز راحیلہ اقبال نے ایس ایچ او ڈیفنس بی کو ملزم کو فوری ٹریس کرکے گرفتار کرنے کی ہدایت کی ہے۔
ان کا کہنا تھا کہ اپنی اور دوسروں کی جان کو خطرے میں ڈالنے والے عناصر کسی رعایت کے مستحق نہیں، ملزم جلد پولیس کی گرفت میں ہوگا۔
