اپ ڈیٹس
  • 268.00 انڈے فی درجن
  • 348.00 زندہ مرغی
  • 504.00 گوشت مرغی
  • پولٹری
  • تولہ: 427436 دس گرام : 366457
  • 24 سونا قیراط
  • تولہ: 397477 دس گرام : 340685
  • 22 سونا قیراط
  • تولہ: 6902 دس گرام : 5916
  • چاندی تیزابی
  • صرافہ بازار
جرم وانصاف

سڑکوں پر ریسنگ کرنے والوں کی خیر نہیں، ڈرفٹنگ اور خطرناک ڈرائیونگ پر مقدمات شروع

16 Aug 2026
16 Aug 2026

(لاہور نیوز) سڑکوں پر ڈرفٹنگ، ون ویلنگ، زگ زیگ ڈرائیونگ اور خطرناک کرتب دکھانے والوں کے خلاف لاہور ٹریفک پولیس نے بڑا کریک ڈاؤن شروع کر دیا۔

چیف ٹریفک آفیسر (سی ٹی او) لاہور نے شہریوں کی جانیں خطرے میں ڈالنے والے ڈرائیورز کے خلاف سخت کارروائی اور مقدمات درج کرنے کا حکم دے دیا۔

لاہور ٹریفک پولیس کے مطابق سوشل میڈیا پر موصول ہونے والی ویڈیوز کی مدد سے خطرناک ڈرائیونگ کرنے والے افراد اور ان کی گاڑیوں کی شناخت کی جائے گی، جس کے بعد ملوث ڈرائیورز کے خلاف قانونی کارروائی اور گرفتاریاں عمل میں لائی جائیں گی۔

پولیس نے زگ زیگ ڈرائیونگ، روڈ بلاکنگ، ڈرفٹنگ، ون ویلنگ، روڈ ریج اور خطرناک کرتب دکھانے والوں کے خلاف زیرو ٹالرنس پالیسی اپناتے ہوئے تین مختلف واقعات میں مقدمات درج کرا دیے ہیں۔ مقدمات تھانہ فیکٹری ایریا، تھانہ نارتھ کینٹ اور تھانہ سبزہ زار میں درج کیے گئے ہیں۔

سی ٹی او لاہور کا کہنا ہے کہ شہریوں کی جانوں کو خطرے میں ڈالنے والوں کے صرف چالان نہیں کیے جائیں گے بلکہ ان کے خلاف مقدمات بھی درج ہوں گے۔ انہوں نے واضح کیا کہ سڑکوں کو ریسنگ ٹریک سمجھنے اور خطرناک ڈرائیونگ کا مظاہرہ کرنے والوں کے خلاف سخت قانونی کارروائی جاری رہے گی۔

لاہور ٹریفک پولیس نے شہریوں سے اپیل کی ہے کہ روڈ ریج، روڈ بلاکنگ، ہلڑبازی، ون ویلنگ اور ڈرفٹنگ کی ویڈیوز واٹس ایپ نمبر 03225638888 پر بھیجیں تاکہ ملوث افراد کے خلاف کارروائی کی جا سکے۔

سی ٹی او لاہور نے والدین سے بھی اپیل کی ہے کہ وہ بچوں کی صلاحیتوں اور جوش کو مثبت اور تعمیری سرگرمیوں میں استعمال کرنے کی ترغیب دیں تاکہ نوجوان خطرناک ڈرائیونگ جیسے غیر ذمہ دارانہ رجحانات سے دور رہیں۔

Install our App

آپ کی اس خبر کے متعلق رائے