اپ ڈیٹس
  • 268.00 انڈے فی درجن
  • 348.00 زندہ مرغی
  • 504.00 گوشت مرغی
  • پولٹری
  • تولہ: 427436 دس گرام : 366457
  • 24 سونا قیراط
  • تولہ: 397477 دس گرام : 340685
  • 22 سونا قیراط
  • تولہ: 6902 دس گرام : 5916
  • چاندی تیزابی
  • صرافہ بازار
کھیل

پاکستان نے ایشین نیٹ بال چیمپئن شپ 2026 پلیٹ ڈویژن جیت لی

15 Aug 2026
15 Aug 2026

(ویب ڈیسک) پاکستان ویمنز نیٹ بال ٹیم نے ہانگ کانگ میں جاری ایشین نیٹ چیمپئن شپ پلیٹ ڈویژن کے فائنل میں تھائی لینڈ کو 50-55 سے شکست دے کے فائنل اپنے نام کر لیا۔

پاکستان ٹیم نے پورے میچ کے دوران بہترین ٹیم ورک، نظم و ضبط اور عزم کا مظاہرہ کرتے ہوئے شاندار فتح اپنے نام کی۔

پاکستان ٹیم کی طرف سے صبا نور انور ، مایا ، لیا رضا شاہ، حنا چوہدری ، سرینا نسیم ، جسمین ، فرح ، نورالعین اور سمایا صفدر نے بہترین کھیل پیش کیا۔

اس فتح کے بعد پاکستان نے اگلے ایشین نیٹ بال چیمپئین شپ کپ ڈویژن کے لئے بھی کوالیفائی کر لیا ہے جو کہ 2028 میں سنگاپور میں کھیلا جائے گا۔

Install our App

آپ کی اس خبر کے متعلق رائے