15 Aug 2026
(لاہور نیوز) چیئرمین پاکستان کرکٹ بورڈ (پی سی بی) محسن نقوی نے جشنِ آزادی کے موقع پر کرکٹ شائقین کیلئے سرپرائز کا اعلان کر دیا۔
سوشل میڈیا ایکس پر جاری اپنے بیان میں محسن نقوی نے کہا کہ نیشنل چیمپئنز کپ کا ایکشن براہِ راست جاری ہے جس میں شائقین کے کئی پسندیدہ سٹارز میدان میں ایکشن میں نظر آئیں گے۔
انہوں نے بتایا کہ شاداب خان، صاحبزادہ فرحان، فخر زمان سمیت متعدد نامور کھلاڑی نیشنل چیمپئنز کپ میں ایکشن میں ہیں۔
چیئرمین پی سی بی نے شائقین کو اپنے دوستوں اور اہلِ خانہ کے ہمراہ سٹیڈیم آ کر میچز سے لطف اندوز ہونے کی دعوت دیتے ہوئے کہا کہ ملتان کرکٹ سٹیڈیم میں شائقین کا داخلہ سہ پہر 3 بجے سے مفت ہو گا۔
محسن نقوی نے مزید کہا کہ آج رات 10 بجے جشنِ آزادی کے موقع پر شائقین کیلئے ایک خاص سرپرائز بھی ہو گا۔
