اپ ڈیٹس
  • 268.00 انڈے فی درجن
  • 338.00 زندہ مرغی
  • 490.00 گوشت مرغی
  • پولٹری
  • یورو قیمت خرید: 319.81 قیمت فروخت : 320.38
  • برطانوی پاؤنڈ قیمت خرید: 374.45 قیمت فروخت : 375.12
  • آسٹریلیا ڈالر قیمت خرید: 195.69 قیمت فروخت : 196.05
  • کینیڈا ڈالر قیمت خرید: 198.97 قیمت فروخت : 199.33
  • سعودی ریال قیمت خرید: 73.93 قیمت فروخت : 74.06
  • کویتی دینار قیمت خرید: 903.48 قیمت فروخت : 905.11
  • کرنسی مارکیٹ
  • تولہ: 427436 دس گرام : 366457
  • 24 سونا قیراط
  • تولہ: 397477 دس گرام : 340685
  • 22 سونا قیراط
  • تولہ: 6902 دس گرام : 5916
  • چاندی تیزابی
  • صرافہ بازار
کھیل

پاکستان ویمنز ٹیم کی ایشین نیٹ بال چیمپئن شپ پلیٹ ڈویژن کے فائنل میں رسائی

14 Aug 2026
14 Aug 2026

(ویب ڈیسک)پاکستان نے ویمنز ایشین نیٹ بال چیمپئن شپ 2026 پلیٹ ڈویژن کے فائنل میں جگہ بنالی۔ قومی ٹیم نے سیمی فائنل میں جاپان کو 25-53 سے شکست دے کر ٹائٹل پر نظریں مرکوز کردیں۔

پاکستان ویمنز نیٹ بال ٹیم نے ہانگ کانگ میں جاری چیمپئن شپ کے سیمی فائنل میں جاپان کو 25-53 سے شکست دے کے فائنل کے لیے کوالیفائی کرلیا۔دوران مقابلہ کھلاڑیوں نے بہترین صلاحیتوں کا شاندار مظاہرہ کیا اور حریف ٹیم کو یکطرفہ مقابلے میں ناکامی سے دوچار کیا۔

صبا نور انور، لیا رضا شاہ، حنا چوہدری، سرینا نسیم، جسمین، فرح، نورالعین اور سمایا صفدر نے بہترین کھیل پیش کیا۔پاکستان کا فائنل میں ہفتہ کو تھائی لینڈ سے مقابلہ ہوگا۔

دریں اثنا شاندار کامیابی پر پاکستان نیٹ بال فیڈریشن کے چیئرمین ظفر اقبال اعوان اور صدر ملک امین خان اور سیکرٹری محمد ریاض نے کھلاڑیوں، کوچنگ اسٹاف اور آفیشلز کو مبارکباد پیش کی ہے۔

 

Install our App

آپ کی اس خبر کے متعلق رائے