اپ ڈیٹس
  • 268.00 انڈے فی درجن
  • 338.00 زندہ مرغی
  • 490.00 گوشت مرغی
  • پولٹری
  • یورو قیمت خرید: 319.81 قیمت فروخت : 320.38
  • برطانوی پاؤنڈ قیمت خرید: 374.45 قیمت فروخت : 375.12
  • آسٹریلیا ڈالر قیمت خرید: 195.69 قیمت فروخت : 196.05
  • کینیڈا ڈالر قیمت خرید: 198.97 قیمت فروخت : 199.33
  • سعودی ریال قیمت خرید: 73.93 قیمت فروخت : 74.06
  • کویتی دینار قیمت خرید: 903.48 قیمت فروخت : 905.11
  • کرنسی مارکیٹ
  • تولہ: 427436 دس گرام : 366457
  • 24 سونا قیراط
  • تولہ: 397477 دس گرام : 340685
  • 22 سونا قیراط
  • تولہ: 6902 دس گرام : 5916
  • چاندی تیزابی
  • صرافہ بازار
کھیل

محمد نواز انجری کے باعث نیشنل چیمپئنز کپ سے باہر

15 Aug 2026
15 Aug 2026

(ویب ڈیسک) پاکستان کے لیفٹ آرم سپنر محمد نواز دائیں ہاتھ کی درمیانی انگلی میں فریکچر کے باعث نیشنل چیمپئنز کپ سے باہر ہوگئے۔

پی سی بی کے مطابق محمد نواز کی دائیں ہاتھ کی درمیانی انگلی کے سکین کے بعد ان کی انجری سامنے آئی اور اب فریکچر کے باعث وہ کم از کم تین ہفتوں تک کرکٹ سے دور رہیں گے۔

پاکستان گولڈ کے محمد نواز کو یہ انجری 12 اگست کو ملتان کرکٹ سٹیڈیم میں پاکستان بلوز کے خلاف کھیلے گئے میچ کے دوران فیلڈنگ کرتے ہوئے پیش آئی۔

واضح رہے کہ انجری کے باوجود انہوں نے میچ میں اپنے 10 اوورز کا کوٹہ مکمل کیا، تاہم پاکستان گولڈ کو اس مقابلے میں 6 وکٹوں سے شکست کا سامنا کرنا پڑا۔

پی سی بی کے مطابق انجری کے دو ہفتے مکمل ہونے کے بعد محمد نواز سپورٹس اینڈ ایکسرسائز میڈیسن ڈیپارٹمنٹ میں رپورٹ کریں گے جہاں طبی نگرانی میں ان کی کنڈیشننگ اور کھیلنے کا پروٹوکول تشکیل دیا جائے گا۔

Install our App

آپ کی اس خبر کے متعلق رائے