14 Aug 2026
(لاہور نیوز) یومِ آزادی کے موقع پر پاکستان کرکٹ بورڈ (پی سی بی) کی جانب سے قذافی سٹیڈیم لاہور میں پروقار تقریب کا انعقاد کیا گیا۔
تقریب میں پی سی بی کے چیف آپریٹنگ آفیسر سمیر احمد سید نے پرچم کشائی کی اور کیک کاٹا۔
تقریب میں پی سی بی کے سٹاف اور ان کے اہل خانہ نے بھی شرکت کی، پاکستان کرکٹ بورڈ کی جانب سے یومِ آزادی کے موقع پر پوری قوم کو مبارکباد بھی پیش کی گئی اور وطن عزیز کی ترقی و خوشحالی کیلئے دعا کی گئی۔
واضح رہے کہ ملک بھر میں آج 79 واں جشن آزادی ملی جوش و جذبے کے ساتھ منایا جارہا ہے ، دن کے آغاز پر توپوں کی سلامی دی گئی اور نماز فجر میں ملکی ترقی، یکجہتی، امن اور خوشحالی کیلئے خصوصی دعائیں کی گئیں۔
