اپ ڈیٹس
  • 268.00 انڈے فی درجن
  • 338.00 زندہ مرغی
  • 490.00 گوشت مرغی
  • پولٹری
  • یورو قیمت خرید: 319.81 قیمت فروخت : 320.38
  • برطانوی پاؤنڈ قیمت خرید: 374.45 قیمت فروخت : 375.12
  • آسٹریلیا ڈالر قیمت خرید: 195.69 قیمت فروخت : 196.05
  • کینیڈا ڈالر قیمت خرید: 198.97 قیمت فروخت : 199.33
  • سعودی ریال قیمت خرید: 73.93 قیمت فروخت : 74.06
  • کویتی دینار قیمت خرید: 903.48 قیمت فروخت : 905.11
  • کرنسی مارکیٹ
  • تولہ: 427436 دس گرام : 366457
  • 24 سونا قیراط
  • تولہ: 397477 دس گرام : 340685
  • 22 سونا قیراط
  • تولہ: 6902 دس گرام : 5916
  • چاندی تیزابی
  • صرافہ بازار
پنجاب گورنمنٹ

پاکستان دنیا کے طاقتور ممالک کی صف میں کھڑا ہے: عظمیٰ بخاری

14 Aug 2026
14 Aug 2026

(لاہور نیوز) وزیر اطلاعات پنجاب عظمیٰ بخاری نے کہا ہے کہ پاکستان ہمیں پلیٹ میں رکھ کر نہیں ملا، اس کے حصول کے لیے ہمارے آباؤ اجداد نے بے شمار قربانیاں دیں۔

عظمیٰ بخاری نے جشن آزادی کے موقع پر اپنے ویڈیو پیغام میں پوری قوم کو مبارکباد دیتے ہوئے کہا کہ 1947ء سے آج تک پاکستان نے جو سفر طے کیا ہے وہ انتہائی قابلِ قدر ہے، آج پاکستان کو ہر فورم پر عزت مل رہی ہے۔

انہوں نے کہا کہ دنیا میں ثالثی کی بات ہو، جنگ رکوانے کا معاملہ ہو یا بڑے فیصلے کی بات، ہر جگہ پاکستان کا نام آتا ہے، پاکستان آج دنیا کے طاقتور ممالک کی صف میں کھڑا ہے۔

وزیر اطلاعات پنجاب کا کہنا تھا کہ آج کے دن ہمیں اس عزم کا اعادہ کرنا ہے کہ پاکستان کو آگے بڑھانے کے لیے سب کو اپنا کردار ادا کرنا ہوگا۔

انہوں نے کہا کہ وزیراعظم شہباز شریف اور فیلڈ مارشل سید عاصم منیر کی قیادت میں پاکستان نے ترقی کرنی ہے جبکہ وزیراعلیٰ پنجاب مریم نواز کی کارکردگی کا پورا پاکستان معترف ہے۔

عظمیٰ بخاری نے کہا کہ میری دعا ہے کہ پنجاب کی طرح باقی صوبوں میں بھی ترقی ہو، دعا گو ہوں پاکستان کے لوگ اسی طرح آگے بڑھیں اور ترقی کریں۔

Install our App

آپ کی اس خبر کے متعلق رائے